محمد سلمان خان ندوی

ڈاکٹر محمد سلمان خان ندوی معروف قلم کار ہیں۔

ممتاز پی جی کالج میں مقابلہ شعر وسخن منعقد

آج ممتاز پی جی کالج کی لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام منعقد ہورہے سالانہ مسابقاتی پروگرام کے دوسرے روز شعر وسخن کامقابلہ ہوا۔ اس مقابلہ کی اہمیت کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ طلباء وطالبات نے اپنی خودنوشت نظمیں پڑھیں۔ اور اردو، ہندی اورانگریزی تینوں زبانوںمیں اپنے منتخب اشعار کے ذریعہ اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں >>

سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا!

ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد سے اقتصادی سیاسی اور سماجی اصلاحات کا عمل شروع ہوا مالابار کے ساحل پر عرب تاجروں کی آمد سے اور ان کے اخلاق وعمل کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے راجا مہا راجا اور باشندے صرف متاثر نہیں ہوئے بلکہ اسلام کے دائرہ میں بڑی تعداد میں داخل ہوتے چلے گئے، وہیں انگریز ہندوستان کے عہد اسلامی میں داخل ہوئے اور ملک میں ہندو مسلم نفرت کے بیج بوئے ، اس سے قبل کوئی ایسی تاریخ نہیں ملتی کہ برادران وطن کو نا اتفاقیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو ، آزادی کے بعد سے ہمارے حکمرانواں نے جس طرح ملک کی جمہوریت اور روایات کو پامال کیا پیش ہے ایک تجزیہ جو ہندوستانی سیاست اور سیاست دانوں کی تصویر کشی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں >>