مولانا اسلم قاسمی کا انتقال ملک و قوم کا عظیم نقصان

جاوید رحمانی

دارالعلوم وقف دیوبند کے صدر مدرس مولانا محمد اسلم قاسمی کے سانحۂ ارتحال پر انجمن اتحاد وارثیہ لال کنواں دہلی میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن اتحاد وارثیہ کے سیکریٹری انیس احمد وارثی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اس وقت غمگین ہے اور حضرت کے انتقال سے ملّت کا عظیم خسارہ ہوا ہے ۔

اللہ نے ان کو سیرت نگاری کا ملکہ عطا کیا تھا، مرحوم بڑے منکسرالمزاج اور ملنسار انسان تھے۔ ان کا انتقال علمی دنیا کے لیے بڑا خسارہ ہے۔ میں دعاء کرتا ہوں کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

انجمن اتحاد وارثیہ کے پریس سیکریرٹی جاوید رحمانی نے کہا کہ مولانا کے انتقال سے نہ صرف اہل دیوبند اور جماعت دیوبند کا نقصان ہوا ہے بلکہ یہ ادب، درس و تدریس، تحریر و تقریر اور پوری ملت اسلامیہ کا بھی عظیم خسارہ ہے۔آپ کی شخصیت ان خصوصیات کی بہ نسبت ممتاز رہی اور اس ملکہ خاصہ کے ذریعہ مولانا مرحوم نے عالم اسلام میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔ ان کے انتقال سے ایک علمی خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے۔

اس تعزیتی نشست میں ثاقب صدیقی، مولانا جاوید قاسمی، ڈاکٹر تنویر عالم،محمد ساجد، مولانا افروز عالم قاسمی، جاوید اختر وارثی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

تبصرے بند ہیں۔