ادبنظم

مسلم پرسنل لا بیداری مہم : منظوم تاثرات

 احمد علی برقی اعظمی

ہے یہ مسلم پرسنل لا اپنی اک ملی شناخت

آئئے مل کر کریں ہم اس کی تجدید حیات

آپ بیداری مہم میں اس کی دیں بڑھ چڑھ کے ساتھ

منکشف ہوں تاکہ اسلامی شریعت کے نکات

درپئے آزار ہیں اس کے جو دیں ان کو جواب

مل کے ہم آپس میں سلجھائیں گے اپنے گھر کی بات

ہر تعصب سے ہے اپنا پاک اسلامی نظام

دیتا ہے نوع بشر کو رنج و غم سے جو نجات

ہے یہ اسلامی شریعت مظہر حسن عمل

رحمت الللعالمیں ہے احمد مرسل کی  ذات

سب کے ہیں محفوظ اسلامی شریعت میں حقوق

اس کا ہے مرہون منت یہ نظام کائنات

مزید دکھائیں

احمد علی برقی اعظمی

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی اعظم گڑھ کے ایک ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد جناب رحمت الہی برقؔ دبستان داغ دہلوی سے وابستہ تھے اور ایک باکمال استاد شاعر تھے۔ برقیؔ اعظمی ان دنوں آل آنڈیا ریڈیو میں شعبہ فارسی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد اب بھی عارضی طور سے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔۔ فی البدیہہ اور موضوعاتی شاعری میں آپ کو ملکہ حاصل ہے۔ آپ کی خاص دل چسپیاں جدید سائنس اور ٹکنالوجی خصوصاً اردو کی ویب سائٹس میں ہے۔ اردو و فارسی میں یکساں قدرت رکھتے ہیں۔ روحِ سخن آپ کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔

متعلقہ

Close