ادبغزل

ہو گئے خورشید عالم جاں بحق

احمد علی برقی اعظمی

ہو گئے خورشید عالم جاں بحق

روح کو اللہ دے ان کی سکوں

تھے وہ اردو کے صحافی نامور

کرتے تھے سب کا بیاں سوز دروں

زندگی بھر تھے وہ سرگرم عمل

عہد  نو میں تھے صحافت کا ستوں

تھے ستم دیدہ دلوں کے ترجماں

جن کی آنکھوں سے رواں تھا اشک خوں

ہیں صحافی ان کے غم میں سوگوار

شخصیت میں جن کی تھا برقی فسوں

مزید دکھائیں

احمد علی برقی اعظمی

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی اعظم گڑھ کے ایک ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد جناب رحمت الہی برقؔ دبستان داغ دہلوی سے وابستہ تھے اور ایک باکمال استاد شاعر تھے۔ برقیؔ اعظمی ان دنوں آل آنڈیا ریڈیو میں شعبہ فارسی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد اب بھی عارضی طور سے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔۔ فی البدیہہ اور موضوعاتی شاعری میں آپ کو ملکہ حاصل ہے۔ آپ کی خاص دل چسپیاں جدید سائنس اور ٹکنالوجی خصوصاً اردو کی ویب سائٹس میں ہے۔ اردو و فارسی میں یکساں قدرت رکھتے ہیں۔ روحِ سخن آپ کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔

متعلقہ

Back to top button
Close