غزل

امیر ِ شہر جب شیطان بن جائے

مجاہد ہادؔی ایلولوی

امیر ِ شہر  جب   شیطان  بن  جائے
رعیت کیوں نہ پھر حیوان بن جائے

۔

یہاں  سے ختم  ہو جائے  ہر اک  فتنہ
اگر   انسان  خود   انسان   بن   جائے

۔

ہمارے    درمیاں    ہو     اتحاد    ایسا
کہ ہندوستانی سب اک جان بن جائے

۔

جو  ہو  انسان  کا  ہم  درد  دنیا  میں
زمانے   کا   وہی    سلطان   بن   جائے

۔

وطن  پر  جان  دینا  بھی  عبادت  ہے
خدایا   سب  کا  یہ  ایمان   بن  جائے

۔

محبت   کو  اب  اتنا  عام   کردے  تو
محبت   ہی   تری   پہچان   بن  جائے

۔

ہنر مند  اس کو کہتے  ہیں  یہاں ہادؔی
جو سب کچھ جان کر انجان بن جائے

مزید دکھائیں

مجاہد ہادؔی ایلولوی

تخلیقِ کارِ کلامِ دل پزیر شعر و سخن کا نیا ابھرتا ستارہ جناب مجاہد ہادؔی ایلولوی صاحب کا تعلق ہندوستان کے صوبہ گجرات سے ہیں, آپ پیشے سے عالمِ دین ہیں آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی وطن ایلول میں حاصل کی اس کے بعد مزید عربی اردو اور فارسی کی تعلیم کے حصول کے لئے اپنے علاقہ کا معروف ادارہ ( جامعہ اسلامیہ امداد العلوم وڈالی) کا رخ کیا اور وہی سے 2016 میں سند فضیلت حاصل کی اور اس کے بعد سے اب تک احمدآباد کے قریب شہر بوٹاد میں مقیم ہیں آپ کا تعلیق گجرات کے ضلع سابرکانٹھا کے ایک علمی خاندان سے ہیں آپ کے والد محترم کا اسمِ گرامی عمر ابن محمد پشوا ہیں وہ بھی پیشے سے عالمِ دین ہیں, آپ افق شعر و سخن کا ایک چمکتا ستارہ ہیں اور نئی نسل کے فعال ترین شعراء میں سے ایک ہیں

متعلقہ

Close