حمد

ساری تعریفیں ہیں بس تجھ کو ہی زیبا یارب

پالنے والا ہے تو سارے جہاں کا یارب

مقصود اعظم فاضلی

ساری تعریفیں ہیں بس تجھ کو ہی زیبا یارب
پالنے والا ہے تو سارے جہاں کا یارب

حمد کے کیوں نہ مرے لب پہ ہوں نغمے جاری
تیری رحمت کے ہر اک آن ہیں چشمے جاری

کون ہے تیرے سوا روزِ جزا کا مالک
کون ہے تیرے سوا ارض و سما کا مالک

ہم فقط تیری ہی کرتے ہیں عبادت مولا
اور تجھ سے ہی طلب کرتے ہیں نصرت مولا

سیدھے رستے کی طرف راہ نمائی فرما
نیک بندوں کی طرف اپنے رسائی فرما

ان کے رستے سے بچا جو ترے مغضوب ہوئے
راہ حق چھوڑ کے ظلمات سے منسوب ہوئے

مزید دکھائیں

مقصود اعظم فاضلی

جہاناگنج ،ضلع اعظم گڑھ

متعلقہ

Close