نظم

آزادی

جان و جگر سے پیارا ، بھارت وطن ہے میرا

مولانا شہنواز عالم رضوی

(کلکتہ)

لب پر  ہے یہ ترانہ ، بھارت وطن ہے میرا

جان و جگر سے پیارا ، بھارت وطن ہے میرا

شاہد ہے یہ حمالہ ، بھارت وطن ہے میرا

کہتی ہے گنگا جمنا،  بھارت وطن ہے میرا

ناپاک کوششوں سے ہرگز نہیں جھکوں گا

کہتا ہے یہ ترنگا ، بھارت وطن ہے میرا

ہندو ہو یا مسلماں ، عیسائی ہوکہ سکھ ہو

سب نے یہی پکارا ، بھارت وطن ہے میرا

ہندوستاں کا پرچم ، اے شہنواز عالم

لہرائے گا ہمیشہ ، بھارت وطن ہے میرا

مزید دکھائیں

2 تبصرے

  1. ماشاءاللہ
    بہت خوب عمدہ ترین ترانہ
    مبارک ہو

متعلقہ

Close