نظم

قاضی ارشاد حسین کے سانحۂ ارتحال پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

قاضی ارشاد سے دیرینہ مراسم تھے مرے
ہوگئے آج جو اس دار فنا سے رخصت

تھے وہ ہمدرد کی تعمیر میں برسوں مشغول
ان پہ فردوس میں نازل ہو خدا کی رحمت

قاضی سجاد کے بعد ان کے وہ برسوں تھے مشیر
ان کی تھی بانیٔ ہمدرد سے بیحد قربت

منسلِک اس سے ہیں جو وہ ہیں بخوبی واقف
قابلِ قدر تھی ہمدرد میں ان کی خدمت

صرف برقی ہی نہیں ان سے ہیں جو بھی مانوس
بھول سکتے نہیں کردار کی ان کے عظمت

مزید دکھائیں

احمد علی برقی اعظمی

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی اعظم گڑھ کے ایک ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد جناب رحمت الہی برقؔ دبستان داغ دہلوی سے وابستہ تھے اور ایک باکمال استاد شاعر تھے۔ برقیؔ اعظمی ان دنوں آل آنڈیا ریڈیو میں شعبہ فارسی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد اب بھی عارضی طور سے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔۔ فی البدیہہ اور موضوعاتی شاعری میں آپ کو ملکہ حاصل ہے۔ آپ کی خاص دل چسپیاں جدید سائنس اور ٹکنالوجی خصوصاً اردو کی ویب سائٹس میں ہے۔ اردو و فارسی میں یکساں قدرت رکھتے ہیں۔ روحِ سخن آپ کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔

متعلقہ

Close