نظم

مرے آقا کا زندہ معجزہ قرآن ہے

مجاہد ہادؔی ایلولوی

 مرے   آقا   کا   زندہ  معجزہ   قرآن  ہے
سدا    انسانیت  کا     رہنما    قرآن    ہے

۔

سراپا   امن کی   تعلیم   دیتا   ہے   ہمیں
ہر اک  بندے کے حق  میں بولتا  قرآن ہے

۔

مزمت  ظلم  کی جس ذات نے کی ساری عمر
اسی    انسان    پر  نازل    ہوا  قرآن    ہے

۔

جو  سینہ ہے حفاظت میں کلام   اللہ  کی
جزا کے  روز اس کی  بھی  جزا  قرآن   ہے

۔

جہاں والوں میں سب سے بڑھ کےخوش قسمت ہیں وہ
ہدایت  کے  لیے جن   کو   ملا  قرآن   ہے

۔

ہر اک انساں کو محشر میں پتا چل جائے گا
خدا    کی   نعمتوں   کی  انتہا     قرآن     ہے

۔

کبھی  بھی  اس کا  ثانی کوئی  لا سکتا نہیں
سمجھ سکتے نہیں اغیار کیا قرآن  ہے

۔

کلام    اللہ   کو   ہادؔی   سدا   پڑھتے    رہو
خدا   شاہد کہ روحانی     غذا   قرآن   ہے

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


مزید دکھائیں

مجاہد ہادؔی ایلولوی

تخلیقِ کارِ کلامِ دل پزیر شعر و سخن کا نیا ابھرتا ستارہ جناب مجاہد ہادؔی ایلولوی صاحب کا تعلق ہندوستان کے صوبہ گجرات سے ہیں, آپ پیشے سے عالمِ دین ہیں آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی وطن ایلول میں حاصل کی اس کے بعد مزید عربی اردو اور فارسی کی تعلیم کے حصول کے لئے اپنے علاقہ کا معروف ادارہ ( جامعہ اسلامیہ امداد العلوم وڈالی) کا رخ کیا اور وہی سے 2016 میں سند فضیلت حاصل کی اور اس کے بعد سے اب تک احمدآباد کے قریب شہر بوٹاد میں مقیم ہیں آپ کا تعلیق گجرات کے ضلع سابرکانٹھا کے ایک علمی خاندان سے ہیں آپ کے والد محترم کا اسمِ گرامی عمر ابن محمد پشوا ہیں وہ بھی پیشے سے عالمِ دین ہیں, آپ افق شعر و سخن کا ایک چمکتا ستارہ ہیں اور نئی نسل کے فعال ترین شعراء میں سے ایک ہیں

متعلقہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسے بھی ملاحظہ فرمائیں

Close
Close