نظم

مضامیں ڈاٹ کام: منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

مہرباں برقی پہ ہے بیحد مضامیں ڈاٹ کام
اس کا برقی ہی نہیں اردو نوازی بھی ہے کام

اس کے فکر انگیز ہوتے ہیں سیاسی تجزئے
اس کا معیاری صحافت میں بھی ہے اعلیٰ مقام

اس کے ہر کالم پہ ہے اربابِ دانش کی نگاہ

اس لئے ہے عہدِ نو میں مرجعِ ہر خاص و عام

مشرقی قدروں کا ہے عہدِ رواں میں پاسدار
’’ با مسلماں اللہ اللہ با برہمن رام رام‘‘

اس کا اسلوبِ صحافت آج ہے ہر دلعزیز
اپنے رشحات قلم سے ہے یہ برقی نیک نام

مزید دکھائیں

احمد علی برقی اعظمی

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی اعظم گڑھ کے ایک ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد جناب رحمت الہی برقؔ دبستان داغ دہلوی سے وابستہ تھے اور ایک باکمال استاد شاعر تھے۔ برقیؔ اعظمی ان دنوں آل آنڈیا ریڈیو میں شعبہ فارسی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد اب بھی عارضی طور سے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔۔ فی البدیہہ اور موضوعاتی شاعری میں آپ کو ملکہ حاصل ہے۔ آپ کی خاص دل چسپیاں جدید سائنس اور ٹکنالوجی خصوصاً اردو کی ویب سائٹس میں ہے۔ اردو و فارسی میں یکساں قدرت رکھتے ہیں۔ روحِ سخن آپ کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔

متعلقہ

Close