اردو سرگرمیاں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج ہوگا سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کاانعقاد

ڈاکٹر خالد مبشر

سرسید احمد خان کے دوسوسالہ جشن پیدائش کی مناسبت سے شعبۂ  اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب ایک سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار کاانعقاد کیا جارہاہے۔ جس میں ملک اور بیرون ملک سے علم وادب کی نامور شخصیات شریک ہورہی ہیں۔آج بعد نمازجمعہ سیمینارکا افتتاح ہورہا ہے۔ اس کے افتتاحی اجلاس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپروفیسر طلعت کے علاوہ فرانس کے معروف اسکالر پروفیسر آلیں دزولیئرشریک ہوں گے۔

افتتاحی سیشن کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر کریں گے،جب کہ کلیدی خطبہ ماہر سرسید یات اور سرسید اکیڈمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر افتخارعالم پیش کریں گے۔مہمانان اعزازی کے طورپر قومی کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم اور پروفیسر وہاج الدین علوی، ڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیزجامعہ ملیہ اسلامیہ شریک ہوں گے۔

بین الاقوامی سمینار کے افتتاحی سیشن کاانعقاد آج تین بجے سہ پہر جامعہ ملیہ کے انجینئرنگ فیکلٹی کے آڈیٹوریم میں عمل میں آئے گا۔افتتاحی سیشن کاآغاز پروفسیر شہپر رسول صدر شعبۂ اردوکے استقبالیہ سے ہوگا۔ نظامت کے فرائض سمینار کے کنوینر پروفیسر احمد محفوظ انجام دیں گے اور اظہارتشکر پروفیسر شہزاد انجم کریں گے۔

مزید دکھائیں

خالد مبشر

ڈاکٹرخالد مبشرشعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلا میہ ، نئی دہلی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

متعلقہ

Close