شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نو وارد طلبہ کا استقبال

ڈاکٹر خالد مبشر

’’طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی شخصیت کی نشّوو نمااور حصول علوم وفنون کے لئے حد درجہ انہماک ا ورسنجیدگیا اختیار کرے۔ جامعہ علم ودانش کے ساتھ فکری وعملی تربیت پر اپنی ابتدا سے ہی خصوصی توجہ دیتی آئی ہے ‘‘۔ ان خیالات کا اظہاربزم جامعہ کی جانب سے منعقدہ شعبۂ اردو کے نو وارد طلبہ کی استقبالیہ تقریب میں ڈین فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ پروفیسر وہاج الدین علوی نے کیا۔

اس موقع پر صدر شعبہ پروفیسر شہپر رسول نے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں نظم وضبط اورانکساروشائستگی کو اپنا شعار بنانے کی نصیحت کی۔ شعبۂ اردو کے طلبہ کی ادبی وثقافتی تنظیم بزم جامعہ کے ایڈوائزر پروفیسر کوثر مظہری نے اپنی استقبالیہ تقریر میں کہا کہ علمی وتخلیقی آبیاری کے لئے مطالعہ،علما واساتذہ اور اچھے دوستوں کی صحبت کے ساتھ علمی ودابی مجلسوں کی اہمیت مسلم ہے۔ ڈاکٹر خالد مبشر نے اظہار تشکر میں طلبہ وطالبات کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تاریخ وتہذیب اور اس کی علمی ودابی روایت کو سمجھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس عظیم ورثے کے امین ومحافظ بنیں۔

نووارد طلبہ کی یہ استقبالیہ تقریب رنگا رنگ پروگراموں سے بے حد دلکش ودلچسپ ہو گئی۔ بزم کا آغاز عبد الواجد کی تلاوت اور محمد مہتاب عالم کی نعت سے ہوا۔ پروگرام میں ایم اے،بی اے اور پی جی ڈپلومہ اردو ماس میڈیا میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ وطالبات نے اپنا تعارف پیش کیا اوران کے استقبال میں انہیں شعبہ کی جانب سے فریم شدہ خوبصورت مومینٹو سے نوازا گیا جس میں اردو کے مشہوراورچنندہ اقتباسات و اشعار کندہ تھے۔ نظامت کے فرائض بزم جامعہ  کے نائب صدر عمران احمد، جنرل سکریٹری محمد کامل حسین اور میڈیا کو آرڈی نیٹروسیم احمد علیمی نے انجام دئے۔ رضاء الحق نے بی اے، ایم اے اور پی جی ڈپلومہ اردو ماس میڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبے میں داخلہ لینے والے تمام نو وارد طلبا کا استقبال کیا۔ پروگرام کے دوران سامعین کے ذوق کا خیال کرتے ہوئے فیض الرحمن، شبنم، سیف الرحمن نے غزل اور محمد عتیق الرحمن نے انشائیہ پیش کیا۔ جدیدطلبا کی جانب سے محمد کاشف بی اے آنرز اردو سمسٹر اول نے اظہار تشکر کا فریضہ انجام دیا۔

اس پروگرام میں شعبۂ اردو کے اساتذہ میں پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر عبد الرشید، ڈاکٹر خالد جا وید، ڈکٹر ندیم احمد، ڈاکٹر عمران احمد عندلیب، ڈاکٹر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر تنویر حسین، ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر ابوالکلام عارف، ڈاکٹر سمیع احمد، ڈاکٹر سلطانہ واحدی اورڈاکٹر محمد آدم وغیرہ موجود تھے۔

استقبالیہ تقریب کے مختلف پروگراموں میں محمد عثمان، رضاء الدین، محمد ذکر اللہ، عافیہ خان، نداکوثر، محمدافضال ساحل، عبد الواحد رحمانی، شگفتہ، ارسلان صفدر، فلک اقبال، محمد اظہر رضا، یاسمین صدیقی، نکہت اور عاصم بدر شریک ہوئے۔



⋆ خالد مبشر

خالد مبشر
ڈاکٹرخالد مبشرشعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلا میہ ، نئی دہلی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے