اردو سرگرمیاں

مشاعرہ

رپورٹ: ندیــــــــم سلطانپوری

عالمی حلقہ محفل مشاعرہ واٹس ایپ گرورپ  کی جانب سے 20اگست 2018ء بروزدوشنبہ  ساڑھےنوبجےشب بالترتیب دوسرا طرحی مصرع

"باعث تخلیق عالم رحمت عالم ہیں آپ”

کےتحت شاعرخوش فکر *غزالی صدیقی* راج کوٹ،گجرات کی صدارت میں مشاعرہ منعقدہوا

بحمدہ تعالی گزشتہ مشاعرےکی طرح یہ مشاعرہ بھی کامیاب رہا۔

مذکورہ مشاعرے کےچندمنتخب اشعارپیش ہیں:

ســائلوں کوبھیک دیتےہـــرگھڑی ہــــردم ہیں آپ

قاسـمِ نعمت  ہیں آقـــــا  محسن اعظـــم ہیں آپ

ندیــــــــم سلطانپوری

پھول کی مانند شاکرکاعقیدہ ہےکھلا

باعث تخلیق عالم رحمت عالم ہیں آپ

شاکررضوی

جمع کردیں رب نےساری خوبیاں اک ذات میں

حامدواحمد ـ محمد ـ امجدواکرم ہیں آپ

قسمت سکندرپوری

نیستی نےآپ سےپہناہےہستی کالباس

"باعث تخلیق عالم رحمت عالم ہیں آپ”

ساحل مصباحی

زخمہائے دل ہی کیا روحوں کےبھی سارےشگاف

بھردئےجس نےسبھی،،آقاوہی مرہم ہیں آپ

عارف القادری امروہوی

آپ کورب نےدیاہےعلمِ غیبِ کل جہاں

مانتےہیں، صاحب "مَالَمْ تَکُنْ تَعْلَمْ” ہیں آپ

انتخاب قادری

جس کےسائےمیں صحابہ نےگزاری زندگی

ہاں وہی دین خدا اسلام کاپرچم ہیں آپ

مبارک رضوی پورنوی

ان شعراء کےعلاوہ دیگرشعراء نےبھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیاجن اسماء کچھ یوں ہیں:

محترم برکت علی جامعی،محترم نظام الحق عاشق منظری،محترم شہباز رضانوری،محترم یونس برکاتی بدایونی۔

مشاعرےکی سرپرستی فرماتے جامع معقول و منقول تنویرملت علامہ تنویررضاامجدی استاذجامعہ مخدومیہ ردولی شریف نےشعراءکرام کاشکریہ اداکرتےہوئےآئندہ مشاعرے میں بھی شرکت اپیل کی۔

مزید دکھائیں

4 تبصرے

  1. ماشاء اللہ

    اللہ تعالی تمام شعراء کو سلامت رکھے

  2. ماشاءاللہ! اللہ کریم جزاے خیر عطا فرمائے، آمین ثم آمین________؛

متعلقہ

Close