اردو سرگرمیاں

مشاعرہ

رپورٹ: ندیــــــــم سلطانپوری

عالمی حلقہ محفل مشاعرہ واٹس ایپ گروپ کی طرف سےفروغ اردوادب کےتئیں بروزجمعہ نوبجے شب طرحی مشاعرہ شہنواز عالم رضوی کلکتوی کی صدارت میں  منعقد ہوا۔

عرش کےمہمان ہیں شاہ عرب

طرحی مصرع کےتحت کئی ایک شعرائےکرام نےطبع آزامائی کی اورخوب دادوتحسین بٹورے مشاعرہ کافی کامیاب رہاچھوٹی بحرہونےکےباوجود شعرائےکرام نےخوبصورت تخیلات وتفکرات کااظہارکیا۔

چندشعراء کےمنتخب اشعارقارئین کی سماعتوں کےحوالےہیں:

ہیں اگرموسی  "کلیم اللہ”  تو

عرش کےمہمان ہیں شاہ عرب

ندیــــــــم سلطانپوری

میزباں ہے  خالق  کون و مکاں

عرش کے مہمان ہیں شاہ عرب

نوازاعظمی

بام رفعت کونہ پائے "مرغ عقل”

کس قدر  ذیشان ہیں شاہ عرب

ساحل مصباحی

آپ ساانساں نہیں ہے دہرمیں

آپ وہ  انسان ہیں شاہ عرب

شہنواز عالم کلکتوی

بھیج  کر جن کو جتائے خود خدا

ہم پہ  وہ احسان  ہیں شاہ عرب

نورالہدی رضوی

لحن  داؤدی بھی  ہے  ان پر نثار

ایسےخوش الحان ہیں شاہ عرب

یاسین مصطفائی

ان کی رحمت سب پہ عاشق عام ہے

رحمت   رحمان   ہیں  شاہ  عرب

عاشق منظری

ساراعالم  ہے غزالی مثل جسم

اوراس کی جان ہیں شاہ عرب

غزالی صدیقی

آپ کی مدحت سرائی کےلئے

سیکڑوں عنوان ہیں شاہ عرب

مبارک رضوی

بعدرب ذیشان ہیں شاہ عرب

افضل الانسان ہیں شاہ عرب

افروزنظامی

ان کےعلاوہ ، شہباز رضاکلکتوی، مجاھدصابری، حسان محمدکلکتوی، جاویدوارثی وغیرھم نے بھی شرکت فرمائی۔

مزید دکھائیں

ایک تبصرہ

  1. وااااہ ماشاء اللہ ۔۔۔۔

    بہت خوب مفتی صاحب قبلہ

    اللہ کریم آپ کی اس محنت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے آمین بجاہِ سید المرسلین صلی الله عليه وسلم

متعلقہ

Close