شخصیت کا ارتقا

خوشحال زندگی کا فارمولہ

محمد شاہد خان

یورپین انوسٹمنٹ بینک کے نائب صدر اور فن لینڈ کے سابق وزیر اعظم مسٹر الکزنڈر اسٹب (Alexender stubb) خوش حال زندگی کا دوفارمولہ بیان کرتے ہیں ان کا پہلا فارمولہ ہے 8+8+8 ۔

* پہلے 8 کا مطلب ہے کہ انسان کو آٹھ گھنٹے سونا چاہئے۔ تاکہ وہ اپنی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کا بہتر مظاہرہ کر سکے اور اسکے جسم کو ضروری آرام نصیب ہوسکے۔

* دوسرے 8 کا مطلب ہے کہ صرف آٹھ گھنٹے کام کرنا چاہئے۔ کیونکہ کام جس قدر بھی ہو اسے اوقات کی تنظیم وترتیب سے پائے تکمیل تک پہونچا یا جاسکتا ہے۔

* تیسرے 8 کا مطلب ہے کہ ان اوقات میں کھیل کود، بچوں کے ساتھ تفریحات، فیملی کے ساتھ گزراوقات، سماجی روابط کو جگہ دینی چاہئے اور اس طرح ایک پرلطف زندگی کا حظ اُٹھایا جاسکتا ہے ان کا دوسرا فارمولہ ہے 1+1+1

* پہلے 1 کا مطلب ہے کہ انسان اپنی صحت کو روز انہ ایک گھنٹہ دے، اس ایک گھنٹہ میں وہ اکسرسائز کرے، پیدل چلے، دوڑے بھاگے فٹبال کھیلے یا کوئی بھی دوسری جسمانی ورزش کرے۔

* دوسرے 1 کا مطلب ہے روز انہ ایک گھنٹہ مطالعہ کرے۔ ابتداءا اس عمل میں دشواری محسوس ہوتی ہے لیکن چار ماہ کی پابندی کے بعد انسان کو وہ خوشی حاصل ہونے لگتی جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے کیونکہ مختلف کتابیں انسان کوایک ایسی دنیا میں لے جاتی ہیں جہاں بہت سکون اور مسرت نصیب ہوتی ہے۔

* تیسرا 1 جو کہ ان تینوں میں سب سے زیادہ مشکل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شوشل میڈیا پر صرف ایک گھنٹہ صرف کیاجائے گرچہ اسکی اسکرین کتنی ہی لبھاؤنی اور طویل وقت گزاری پر آمادہ کیوں نہ کرتی ہو اسکے باوجود بھی اسکی گنجائش نہیں چھوڑنی چاہئے۔ اگر ان دونوں فارمولوں پر عمل کرلیا جائے تو ایک خوش حال زندگی کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔(عربی سے ترجمہ)

مزید دکھائیں

محمد شاہد خاں

آپ کاروان اردو قطر کے جنرل سیکریٹری ہیں اور متعدد کتابوں کے مصنف اور مترجم بھی ہیں.

متعلقہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close