معاشرہ اور ثقافت

یہ ہماری نوجوان نسل!

دستگیر نواز

 آئے دن اخبارات کی ُسرخیاں ہمیں کچھ نہ کچھ تحر یر کرنے پر مجبور کرتی ہی رہتی ہیں ۔ روز مرہ زندگی کا ہر روز الحمدللہ بڑے مطمئن انداز سے فجر کی نمازکے ساتھ شروع ہوتا ہے ۔روحانی لذتّوں سے سرشا ر ہوکر جب ہم مسجد سے باہر آتے ہیں۔ تو دل و دماغ سے اپنے اپکو  مطمئن پاتے ہیں۔ لیکن جسمانی تقاضے ہمیں چہل قدمی کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور ہم تیز رفتار سے روزانہ اپنے مقرّر کردہ دائرہ حدودتک چہل قدمی کرتے ہوئے اسے بھی پورا کردیتے ہیں۔

ان معاملات سے اپنے آپ کو فارغ کرتے کرتے وقت ہمیں اخبار بینی پر لا کھڑا کردیتا ہے اورہمیشہ کی طرح ہم دنیا کا حال جاننے کے لیے اخبار کے مطالعہ میں اپنے ا پ کو گم کردیتے ہیں ۔ یوں تو آجdotcom کا دور چل رہاہے۔ہم بھیInternet کے  ذریعہ رنگ بدلتی دنیا کے رنگ دن بھر وقتاً فو قتاً دیکھتے ہی رہتے ہیں ۔لیکن اخبار بینی کا جو رنگ برسہا برس سے چڑھا ہے۔ اس رنگ کا پھیکاپڑنا نا ممکن سا ہے۔ دراصل اخبار کے مطالعہ سے مراد تمام عالم کے احوال جاننا ہی ہوتاہے۔ یہ بات اور ہے کہ خاص دلچسپی اپنے ملک ، اپنی ریاست،خاص الخاص اپنے شہر کی خبریں جاننا مسرت کا باعث ہوتا ہے۔

 اپنے شہر کی خبریں نظر سے گزرتی ہیں تو بارہا افسوس کرنا پڑتا ہے۔ہاں کبھی کبھار خوشی بھی ہوتی ہے۔یہ ساری خبریں ہماری نوجوان نسل سے متعلق ہوتی ہیں ۔ کبھی کسی نوجوان کی خودکشی،کبھی تیزرفتار گاڑی دوڑاتے ہوئے حادثہ میں موت۔ کبھی کسی غیر مذہب لڑکے سے شادی، کسی شراب کی دکان پرقتل یا پھر کسی چوری، لوٹ کا ہی واقعہ وغیرہ۔  تعلیم کے نام پر  بے حیا ئی کا کھیل وہ بھی سرِعام کسی تھیٹر میں ۔ کسی پارک۔ کسی ریسٹورنٹ اور عام راستوں پر کُھلے عام نا قابلِ دید نا زیبا حر کتیں کرنے میں مشغول ،کارنامے پڑھ کراور تصاویر دیکھ کر جتنا دکھ ہوتا ہے اُس سے کئی گناہ زیادہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟

کبھی کبھار ایسی خبر یں بھی ان نظروں سے گزرتی ہیں ۔عاشقی کے معاملہ میں ایک دوسرے پر حملہ اور قتل۔ افسوس صد افسوس کہ یہ سب آج کے معاشرہ کی پہچان بنتی جا رہی ہیں ۔خوشی جو ہوتی ہے وہ سال میں صرف ایک بار کسی نوجوان کے تعلیمی میدان میں کامیابی۔ریاست میں سرِ  فہرست آنے کی خبر دیکھ کر۔ دماغ میں بارہا یہ سوال ہلچل مچاتاہے کہ

 کیا آج سے پہلے ہمارے یہاں نوجوان نہیں تھے؟

کیا کبھی ہمارے آبا ئو اجداد جوان نہیں تھے؟

ظاہر ہے سبھی اس دور سے گزرے ہیں ۔لیکن اس طرح کی شرمسار کردینے والی مصروفیات میں کبھی مبتلا نہیں رہے۔اس کے پس پردہ ایک حقیقت پوشیدہ ہے۔ وہ یہ کہ ہر دور میں نوجوانوں کو اپنے بزرگوں کا خوف رہا ہے۔  نہ صرف اپنے بزرگوں کا بلکہ محلہ کے بزرگ بھی نوجوانوں کو وقتاً  فوقتاً روکتے اور تاکید کرتے رہتے تھے ۔آج بھی یہ سلسلہ چند گنی چُنی قدیم بستیوں میں نظر آتا ہے۔

 لیکن  Life  Modern کے نام پر جو  Colonies  قدیم بستیوں  والوں سے آباد ہوئی ہیں ۔وہاں اس چیزکا تصور بھی گناہ سمجھا جاتا ہے۔ Flats میں زندگی بسر کرنے والے Families  کاتو یہ عالم ہوگیا ہے کہ انکی زندگی چہاردیواری اور Single Door  تک ہی سمٹ کر رہ گئی ہے۔ ان Flats کے شیدا ئی ۔ میں ،میری بیوی،میرے بچوں کے سوائے تمام عالم کوبے کار و بیگانہ سمجھتے ہیں ۔ ستم تویہ ہے کہ ان  چہاردیواری اور Single Door  میں مقیم ایک ہی Family کے چارافراد چاروں سمت سر پٹ دوڑ رہے ہیں ۔کسی کو کسی سے کوئی تعلق ہی نہیں ۔

تعلق سے متعلق ایک بات بتاتا چلوں محترم والد صاحب اکثر کہا کرتے تھے کہ  ’کسی درخت کی شاخیں چاہیں کسی بھی سمت پھیل جائے، لیکن جڑوں سے اپنا تعلق نہیں چھوڑتی‘ کاش Modern Life  جینے والیFamilies اس بات پر غور کرتے اور اپنے آبا و اجداد سے بے تعلق نہ ہوتے۔

 معاشرہ میں ناسور کی طرح دن بہ دن پروان چڑھتی ہوئی برائیوں کی بنیاد یہی ہے۔یعنی ہم اپنی جڑوں سے اپنا تعلق منقطع کر کے کامیابی و کامرانی کی جستجو میں یوں اپنے آپ کو جھونک کر۔ اپنی زندگی کو اپنی ناقص سمجھ کے مطابق چلانے کی نا کام کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔یہ بھی بھلا بیٹھے ہیں کہ ہمارا وجود بھی انھیں بزرگوں کا صدقہ ہے۔

 اللہ تعالیٰ نے انہیں کے ذریعہ ہمیں اس دنیائے فانی میں لایا ہے۔ابھی بھی وقت ہے ہمارے پاس کہ ہم اپنے ا ٓپ کا تجزیہ کریں اور کوئی ٹھوس اقدام کریں ۔ تاکہ اخلاقی، سماجی،مذہبی پستی کے دلدل میں پھنستی ہوئی نوجوان نسل کو راہ راست پر گامزن کریں ۔ ورنہ یہ Modern Life  میں مگن ہما ری مستی آنے والے دنوں میں ہماری عزت،دولت اور شہرت کے لئے مذاق نہ بن جائے۔

کیوں کے and Twitter Facebook,whatsapp میں گم نوجوان نسل Google  کے O  میں اپنے آپکو قیدکر کے مستقبل کے کھُلے راستے تلاش رہے ہیں۔

 ابھی حال ہی میں ہمارے شہر میں ایک ایساحادثہ ہوا جو تمام سرپرستوں کے لئے باعث غور و فکر بنا۔نوجوانوں نے کھیل کے نام پر نہ صرف اپنے ہی دوست کی جان لے لی بلکہ سارے منظر کو اپنے آئی فون کے توسط سے فلم بندی کی اور Whatsapp  کے ذریعہ تمام شہر میں شوقیہ طور پر اسے گشت بھی کیا۔اپنے بڑوں کے بے جا لاڈ پیار نے انھیں اس دو راہے پر لا کھڑا کیا ،جس فون کو اپنی ہر شے سے عزیز رکھتے تھے اُسی نے انھیں قانون کے حوالے کردیا اور ماں باپ اپنا چین وسکون برباد کرکے انکے روشن مستقبل کے لئے دن رات محنت و مشقت میں لگے ہیں اور یہ نسل اندھیر ی راہوں پر خوشی خوشی اپنے آپکو ڈالے تمام ذمہ داریوں سے بے پرواہ اپنی منزل کالی کوٹھری کو بنا بیٹھے ہیں ۔

 کیاایسا لگتا  ہے یہ نسل اپنے بزرگوں کا کوئی نام رکھ پائیگی ؟

کیاایسا لگتا  ہے یہ نسل خود کے کوئی کام آئیگی؟

 یا پھر ہماری نوجوان نسل صرف اور صرف i-phone  ہی میں غرق ہوجائیگی؟

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


مزید دکھائیں

دستگیر نواز

اصل نام : دستگیر محمد خان، قلمی نام : دستگیر نواز تخلص : نواز، مصروفیات: تجارت دیگر مصروفیات: سیکریٹری فاضلہ نیاز ایجوکیشنل سوسائٹی (رجسٹرڈ),بانی و سیکریٹری. ملکہ تاج فاؤنڈیشن (این جی او) پیدائش 04-05-1971 حیدرآباد (دکن) تعلیم: بی اے. حیدرآباد میں ہی ہوئی اور تربیت الحمدللہ گھر سے ہی میسر آئی. ادبی ذوق ورثہ میں حاصل ہوا یعنی والد محترم حضرت الحاج سرتاج محمد خان (رح) قادری ( بانی محمدی قبرستان و عیدگاہ پنشن پورہ) لنگر حوض حیدرآباد, تلنگانہ ہندوستان. سے. اللہ تعالی کے فضل و کرم والدین کی دعاؤں کے تفیل الحمدللہ. چار تصانیف منظر عام پر آچکے ہیں. جسے بے انتہاء مقبولیت بھی ملی. انشاءاللہ بہت جلد ایک اور تصنیف " تخلیقاتِ نواز " منظر عام پر ہوگی. لاہور سے حیدرآباد تک ( سوانح سرتاج محمد خان ) مرتب. 2011 اک دن سے...... افسانوی مجموعہ 2014(تلنگانہ اردو اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ) " نوازشات " مجموعہ مضامین 2015 ( تلنگانہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ) " تاثر اتِ نواز " تبصرے 2017 اسکے علاوہ ہندوستان و بیرونی ممالک میں بھی کئی تخلیقات نہ صرف اخبارات و رسائل کی زینت بنتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا کی کئی ادبی سائٹ پر بھی پسندیدگی کی سند حاصل کرتے ہیں ِ ریڈیو, ٹی وی اور اسٹیج پر بھی اپنے جوہر آے دن دکھاتے رہتے ہیں ایک یادگار ڈرامہ " ہمارا کسان تلنگانہ کی شان " میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا. پتہ مکان نمبر. 446-2-9" فاضلہ نیاز گلشن " روبرو عیدگاہ پنشن پورہ, لنگر حوض, حیدرآباد. 500 008 تلنگانہ. الھند موبائل و واٹس آئپ9849075958 میل آئی ڈی dmkhan06@gmail.com

ایک تبصرہ

  1. ﺁﺝ ﺳﮯ کچھﺳﺎﻝ پیشتر ﺟﺐ ﮔﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ کسی کی وفات ﮨﻮجاتی تھی,توہمارےماں باپ,دادا,دادی گھرکےچولہےنہیں جلاتےتھے.tv,ٹیپ ریکارڈرکواٹھاکرصندوق میں ڈال دیاجاتا.
    ﭘﻮﺭﮮ ﮔﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﻨﺎﭨﺎ ﺳﺎ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺍیسا ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﻮﺭﮮ ﮐﺎ ﭘﻮﺭاﮔﺎﺅﮞ ﺑﮭﯽ ﻣﺮ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮨﺮ ﺁﻧﮑﮫ ﺍﺷﮑﺒﺎﺭ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ..
    ﻗﺒﺮ ﮐﺸﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﮯ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺍکٹھےﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ.
    ﺍﮔﺮ ﻣﯿﺖ ﮐﻮ ﺭﺍﺕ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﮨﺮ ﺭﻧﮓ ﻧﺴﻞ ﺑﺮﺩﺍﺭﯼ ﺳﻮﮔﻮﺍﺭ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﺍﺕ ﮔﺰاﺭﺗﮯتھے.
    ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﮐﯽ تاریخ ﺟﻮ ﻣﻘﺮﺭ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍُﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﮩﯿﻨﮧ آﮔﮯ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ.
    لیکن_____________________________
    آﺝ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﮐﯽ اگر ﻓﻮﺗﮕﯽ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺁﺝ اکثر لوگ ‎إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍھتے.
    ﭼﻮﻟﮩﺎ ﻧﮧ ﺟﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺩﻭﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺖ ﭘﮍﯼ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﭩﺎﺭ ﭘﻠﺲ ﭘﺮ ﮈﺭﺍﻣﮯ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ…
    ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮉ ﻓﻮﻥ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﮐﺎ ﻟﻄﻒ ﺍُﭨﮭﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.
    ﺭﺍﺕ ﮐﻮ,ﺳﻮﮔﻮﺍﺭ ,ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﻮ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﭼﻠﺘﮯ ﺑﻨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ ﺑﭽﮯ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﮨﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﭨﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ ہے.
    ﭘﯿﺴﮯ ﺩﮮ ﮐﺮ ﻗﺒﺮ ﮐﺸﺎﺋﯽ کرائی ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ
    ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭼﯿﺰ یہ کہﻣﯿﺖ ﮔﮭﺮپر ﭘﮍﯼ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ,, ﺷﺎﺩﯼ ﻭﺍﻻ ﮔﮭﺮ,, ﺳﻮﮔﻮﺍﺭ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩیں ﺗﻮ ﺩﻓﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻢ ﮈﮬﻮﻝ ﺑﯿﻨﮉ ﺑﺎﺟﮯ ﺑﺠﺎ لیں.
    ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻢ کو ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﯽ ﮈﮬﯿﭧ ﭘﻦ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺩﮔﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺑﻨﺪﮦ ﭼﺎہﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﻨﻊ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ.
    ﭘﻮﺭﮮ ﮔﺎﺅﮞ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﺳﻨﺎﭨﺎ ﺍﺏ ﭼﮭﺎﻧﺎ ﮨﮯ ﻣﺤﻠﮯ والوںﮐﻮ بھیﻧﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﻥ ﻣﺮﺍ ﮨﮯ.
    ﮐﺲ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﺑﻮلیں.
    ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﮯ؟
    ﺟﺐ ﺳﮯ ﭘﯿﺴﮧ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ﺭﺷﺘﮯ ﺑﺲ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﮐﮯ ﺭﮦ گئے ﮨﯿﮟ ﭨﺎﺋﻢ ہےہی ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ.
    ﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﺭﺷﺘﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺖ ﭘﺎﺱ ﺁگئےﺍﻭﺭ ﭘﺎﺱ ﮐﮯ ﺭﺷﺘﮯ ﺑﮩﺖ ﺩﻭﺭ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ.
    ﻧﻔﺴﺎ ﻧﻔﺴﯽ ﮐﺎ ﻋﺎﻟﻢ ﮨﮯ
    غیبت,ﭼﻮﺭﯼ, ﮐﺎﻻ ﺟﺎﺩﻭ ﻋﺎﻡ ﮨﻮ ﮔﯿﺎﮨﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﺳﮯ ﺩﻭﺭﯼ بھی بڑھ رہی ہے, ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺻﺮﻑ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻤﻌﮧ ﺍﺩﺍ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﺣﻘﺪﺍﺭ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ.
    ﺍﻭﺭ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﮐﺎ ﺣﺼﮯ ﺩﺍﺭ ﮨﻮں.
    ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﯾﮧ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﭘﮍﮬ رہےہیں ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ معاشرے میں شامل ہیں..

متعلقہ

Back to top button
Close