عبادات

رمضان کا آخری عشرہ: فضائل واعمال!

رمضان المبارک کا آخری عشرہ نہایت اہمیت وفضیلت کا حامل ہے ، اس لئے بجائے اس کے ہم اسے رمضان کی شاپنگ کی نظر کردیں، یہ اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ دیگر ایام وشہور کے مقابل اس میں زیادہ ریاضت وعبادت کا اہتمام کریں اور اس مہینہ میں خصوصا لیلۃ القدر کی تلاش میں اعتکاف کریں ، راتوں کو جاگیں عبادت وریاضت میں صرف کریں ، خصوصا طاق راتوں کو عبادت وریاضت میں گذاریں کہ طاق راتوں میں شب قدر کے حاصل ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے ۔

مزید پڑھیں >>

 رمضان: صبر و برداشت کی عملی مشق!

رمضان المبارک کی خوشگوار اور پاکیزہ ساعتیں بڑی تیزی کے ساتھ نکلتی جا رہی ہیں ،پہلا عشرہ ٔ رحمت تو کب کا رخصت ہوچکاہے ، اب دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے جس کی وادیوں سے ہم اس وقت گذر رہے ہیں ،بلکہ اختتامی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں ۔ تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی والاہمارے سامنے موجود ہے ،ظاہر ہے جو عشرہ گذرچکا ہے، اس میں ہم نے جو بھی اچھےیابرے کام کئے اس کی جزا یا سزا ملنے والی ہے۔

مزید پڑھیں >>

 مسنون اعتکاف: شب قدر کی تلاش کا نبوی نسخہ!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریفہ اعتکاف کی ہمیشہ رہی ہے، اور رمضان المبارک کے مہینے میں تمام مہینے کا اعتکاف بھی فرمایا، اور جس سال وصال ہواہے اس سال بیس دن کا اعتکاف فرمایا ، لیکن اکثر عادت شریفہ اخیر عشرہ ہی کے اعتکاف کی رہی ہے اس لئے علماء کے نزدیک رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف سنت مؤکدہ ہے۔ مسا جد میں اعتکاف کی نیت سے ٹھرنے کو اعتکاف کہتے ہیں ، اور اعتکاف کی تین قسمیں ہیں ۔

مزید پڑھیں >>

  اعتکاف: محبت ِ الہی کا مظہر!

اعتکاف کو اس کے آداب اور اس کی تعلیمات وہدایات کے ساتھ انجام دیا جائے تو اس کے ذریعہ یقینا اللہ تعالی کی محبت دل میں پیداہوگی اور اسی محبت کے سہارے پورا سال اور پھرپوری زندگی حکم ِالہی کے مطابق جینا انسان کے لئے آسان ہوگا۔اللہ تعالی توفیق ِ عمل مرحمت فرمائے۔

مزید پڑھیں >>

اعتکاف: فضائل وآداب!

اعتکاف کی حقیقت خلق سے منقطع ہوکر خالق سے وابستہ ہوجاناہے اور یہ رب العزت کا خصوصی لطف و احسان ہے کہ وصال حق کی وہ منزل جو اممِ سابقہ کو زندگی بھر کی مشقتوں اور مسلسل ریاضتوں کے نتیجے میں بھی حاصل نہیں ہوتی تھی فقط چند روز کی خلوت نشینی سےامت محمدیہ کو میسر آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں >>

اعتکاف: قرب الہی کا ذریعہ! 

اعتکاف ماہ رمضان کی خصوصی عبادات میں سے ایک عبادت ہے۔ ہر طرف سے منقطع ہوکر، دل و دماغ کو دنیاوی کھیل تماشوں سے ہٹا کر اﷲ تعالیٰ کے در پر دھرنا مار کر بیٹھ جانا اور فقط اپنے مہربان پرودگار جل جلالہ سے لو لگائے بیٹھ جانے کا نام اعتکاف ہے، اس کا سب سے افضل وقت ماہ رمضان کا آخری عشرہ ہے۔

مزید پڑھیں >>

صدقۃ الفطر اور اس کے مسائل!

فطرانے کی مقدار ایک صاع ہے ۔ایک صاع چار مُد ہوتا ہے ۔گرام کے حساب سے صاع کی تعیین میں کافی اختلاف ہے ۔شیخ ابن عثیمین نے دوکلو چالیس گرام بتلایا ہے ۔ بعض نے دوکلو ایک سو، بعض نے پونے تین سیر یعنی ڈھائی کلو تقریبا،بعض نے دو کلو ایک سوچھہتر، بعض نے دو کلو سات سو اکاون کہا ہے ۔ شیخ ابن باز نے تین کلو بتلایا ہے ۔

مزید پڑھیں >>

روزہ رکھنے، صبر کرنے اور شکر ادا کرنے والا اللہ کوپسند ہے!

اللہ کو یاد رکھنا شکر ہے بھول جانا ناشکری بلکہ کفر کے قریب ہے۔ حسن بصری رحمتہ ا للہ علیہ کا قول ہے کہ جو شخص اللہ کو یاد کرے اس کو وہ زیادہ دیتا ہے اور ناشکرے کو عذاب دیتا ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ رب کو یاد کرو ضروری احکام بجا لاؤ اللہ تمہیں نعمتوں سے مالا مال فرمائے گا۔

مزید پڑھیں >>

لیلۃ القدر اور اس کے مسائل!

بیشک ہم نے قرآن کو لیلة القدر یعنی باعزت وخیروبرکت والی رات میں نازل کیا ہے ۔اورآپ کو کیا معلوم کہ لیلةالقدرکیا ہے ۔لیلة القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اس رات میں فرشتے اور جبریل روح الامین اپنے رب کے حکم سے ہر حکم لے کر آترتے ہیں ۔ وہرات سلامتی والی ہوتی ہے طلوع فجر تک ۔

مزید پڑھیں >>

روزوں کے تقدس کو ختم کرنے والی سیاسی افطار پارٹیاں!

امت مسلمہ کے کچھ کو چھوڑ کر خاص بھی اس کے اسیر ہوگئے ہیں ۔افطار پارٹیوں میں کھلے عام رواداری کے نام پر غیر مسلم لوگوں کو بھی بلایا جارہا ہے اور اب تو غیر مسلم لوگ اپنے یہاں افطار پارٹی میں بلا رہے ہیں اور اتحاد و محبت کا عظیم پلیٹ فارم افطار پارٹیوں کو بتایا جارہا ہے ۔ بعض حضرات وہ ہیں جن کا ذریعہ آمدنی مکمل حرام ہے ۔غیر مسلم حضرات کے یہاں افطار خاص کر سیاسی جماعتوں کے یہاں جہاں حرام و حلال کی کوئی تمیز ہی نہ ہو نہ ہی اس کی طرف سوچاجائے ۔

مزید پڑھیں >>