مذہبی مضامین

امانت میں خیانت کرنا گناہ عظیم!

ایمان کالازمی تقاضہ ہے کہ آدمی امین ہو، امانت میں خیانت نہ کرتا ہو۔ عربی زبان میں ’’امانت ‘‘کے معنی یہ ہیں کہ کسی شخص پر کسی معاملے میں بھروسہ کرنا۔ امانت میں خیانت کرنا منافق کی علامت بتائی گئی ہے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: منافق کی تین علامتیں ہیں ، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو اس میں خیانت کرے۔

مزید پڑھیں >>

عقیقہ کی فضیلت وفوائد

عقیقہ سے اسلام کے ایک شعار کا اظہار ہوتا ہے،  اللہ کی بڑائی اور اس کی حمدوثنا بھی ہوجاتی  ہے، خالص اسکی رضا کے لئے عقیقہ کرنے سے اللہ کا تقرب حاصل ہوتا ہے۔ بچے کے بہت سے دنیاوی اور دینی امور رب العالمین کی توفیق سے سہل ہوجاتے ہیں۔ عقیقہ کا ایک بڑا فائدہ علماء نے لکھا ہے کہ والدین کوا س سے  قیامت میں بچے کی شفاعت نصیب ہوگی جو "کل غلام رھین"سے مفہوم اخذ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں >>

نماز صرف عربی زبان میں کیوں؟

بظاہریہ بات معقول اور منطقی نظر آتی ہے کہ اللہ کے حضور دعائیں اور التجائیں جو شخص بھی پیش کر رہا ہے اسے یہ مکمل ادراک ہو کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور بلا شبہ مادری زبان ہی وہ زبان ہے جس میں کوئی شخص اپنا مافی الضّمیر اچھی طرح ادا کرسکتا ہے اور اس طرح نماز ان تمام زبانوں میں ادا کی جائے جو مسلمان بولتے ہیں لیکن اگر اس معاملے کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا جائے تو مضبوط دلائل کے ساتھ اس ’’سہولت‘‘ کو رد کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں >>

 صوم عاشوراء کی فضیلت

’’محرم الحرام ‘‘اُن چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جس سے بابرکت اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے ، یہ مہینہ جہاں کئی ایک شرعی فضیلتوں کا حامل ہے وہیں بہت سی تاریخی اہمیتیں بھی اپنے اندررکھتا ہے بالخصوص دس محرم کا دن تو اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت اور برکت کا دن ہے ۔

مزید پڑھیں >>

غم نہ کرو  اللہ ہمارے ساتھ ہے!

اپنی حیثیت، صلاحیت اور استطاعت  کے مطابق انفاق فی سبیل اللہ کرنے، بندگانِ خدا  کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کرنے کے فرائض ہم نے فراموش کر رکھے ہیں۔ جو باتیں ہمارے سمجھنے اور عمل کرنے کی تھیں اُن پر دوسرے  عمل کر رہے ہیں جو مسلمان بھی نہیں۔

مزید پڑھیں >>

اہانت رسولﷺکے شرم ناک واقعات اور ہماری ذمہ داریاں

گذشتہ ہفتے گجرات کے شہر راجکوٹ کی ایک خاتون سونوڈنگرکی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کا واقعہ پیش آیا؛ شان رسالت ﷺمیں گستاخی کرنے والی یہ ملعون خاتون روڈی شیٹر حیدرآباد پولیس کی ٹیم کو چکمہ دے کر فرار ہوگئی۔ چارمینار پولیس اسٹیشن کی تین رکنی پولیس ٹیم نے سونو دنگر کے مکان واقع اکشرا نگر بندھ گلی راجکوٹ گجرات پہونچ کر اُسے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن اُنھیں معلوم ہوا کہ وہ پولیس ٹیم کی آمد سے قبل ہی وہاں سے فرار ہوگئی۔

مزید پڑھیں >>

عشرہ فاروقؓ و حسینؓ میں ملت اسلامیہ کیلئے وحدت کا پیغام

آج بھی امت مسلمہ فلسفہ حسینی  ؓ پر کاربند ہو کر اور اپنے روحانی مرکز مدینہ منورہ کی جانب سچے دل اور خلوص ِ نیت سے رجوع کر کے درپیش تمام مسائل و چیلینجز سے نبردآزما ہو سکتی ہے اور اقوامِ عالم کے درمیان اپنا کھویا ہوا وقارومقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں >>

کیا نماز پڑھے بغیر کوئی مسلمان رہ سکتا ہے؟

 عام طور پر جس مجلس میں مراتب کا خیال یا بے علم اور صاحب علم کی میں امتیاز نہیں کیا جاتا اس مجلس میں ہر ایک اپنی رائے دینا ضروری سمجھتا ہے اور بسا اوقات اپنی رائے پر اصرار کرتا ہے ۔دینی معاملہ ہو تو قرآن کے غلط حوالے دینے میں بھی عار محسوس نہیں کرتا ۔کبھی کبھار اپنی باتوں کو اوپر رکھنے کے لئے بغیر کسی اد نیٰ تحقیق کے حدیث کو بھی بالائے طاق رکھنے کی دلیری سے باز نہیں آتا ۔

مزید پڑھیں >>

ترقی وکامیابی کے لئے صفاتِ صحابہ ؓ سے متصف ہونا ضروری !

صحابہ کرام ؓ کی سیرت کی روشنی میں ہمیں دنیا کے موجود ہ حالات کو بھی سمجھنا چاہیے کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم وستم ہورہا ہے، قیامت برپا ہے، برما میں بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے،عورتوں کی عصمت دری ہورہی ہے، مردوں کا ختم کیا جارہا ہے، شام اور فلسطین کے حالات بھی نہایت الم انگیز ہے۔یہ تمام واقعات اور پرُدرد حالات ہمیں سبق دیتے ہیں کہ ہم صحابہ کرام ؓوالی صفات کو اپنے اندر پیدا کریں، ان کے اخلاق وکردار ہمارے اندر آئیں،

مزید پڑھیں >>

انقلاب کا اسلامی تصور! (دوسری قسط)

جب ہم کسی تہذیب کو نقد صحیح کے معیار پر جانچنا چاہیں تو ہمارے لیے اُس کے نصب العین کی جستجو ناگزیر ہے۔اس موقع پر یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ تہذیب کے نصب العین سے ہماری مراد کیا ہے؟یہ ظاہر ہے کہ جب ہم 'تہذیب'کا لفظ بولتے ہیں تو اس سے ہماری مراد افراد کی شخصی تہذیب نہیں ہوتی بلکہ ان کی اجتماعی تہذیب مراد ہوتی ہے۔اس لیے ہر فرد کا شخصی نصب العین ،تہذہب کا نصب العین نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں >>