کچی محبتیں پروان کیوں چڑھ رہی ہیں؟

 اس میں کس کوشبہہ ہوسکتاہے کہ محبت بڑی پاکیزہ اورمقدس احساس کانام ہے مگریہ محبت، محبت بھی توہو، یہا ں توہوس کومحبت کا نام دے دیاگیاہے اورلفظ محبت کاجنازہ نکال دیاگیاہے۔ اس طرح کے موضوعات پرورک شاپ اورمذاکرات ہوں اورکالج کی لڑکیوں اورلڑکوں…

جمہوریت کی تعریف بدل کیوں نہیں دیتے!

میں یہ کہنے پرمجبورہوں کہ جمہوریت کادم بھرنے والے صحافیوں، مصنفوں، کالم نگاروں، اینکروں اوردانشوروں کو جمہوریت کی نئی تعریف متعین کرنے کااعلان کردیناچاہیے اور کہنا چاہیے کہ موجودہ زمانے کی جمہوریت اصل میں’’ مالداروں کے ذریعے منتخب کی گئی…

عَرفتُ ربی بِفَسْخِ عَزائِمی

خلیفہ راشدحضرت علی رضی اللہ عنہ کایہ قول مبارک وہ آئینہ ہے جس میں   ہرمسلمان بلکہ ہر انسان اپنی فکر کی زلف برہم سنوارسکتاہے اور مایوسیوں، ناکامیوں، نامرادیوں   سے کوسوں   دوررہ کربہت خوش وخرم، مطمئن اورشاندارزندگی گزارسکتاہے کیوں   کہ…

مولانا سلمان ندوی کی برخواستگی کا قضیہ

ان دنوں اردومیڈیامیں مسلم پرسنل لابورڈسے مولانا سلمان ندوی کی برخواستگی نیزاس متعلق تبصروں کا سیلاب آگیاہے۔ کچھ لوگوں کواس سے تکلیف بھی ہورہی ہےاورکچھ خوشیوں کے شادیانے بھی بجارہے ہیں ۔ یہ بھی کہاجارہاہے کہ مولاناولی رحمانی نے پورے مسلم…

مبارک ہو ریشما، آپ ہادیہ نہ بن سکیں! 

ریشما اوراقبال دونوں کی محبت اور شادی کی روداد بھی دل چسپی سے خالی نہیں ہے۔ دونوں ۲۰۱۱میں فیس بک پرملے، دوستی ہوئی، دوستی پیارمیں بدلی، اس پیارنے اسے اسلام کے مطا لعے پر مجبور کر دیا اور اسلام اس کے دل میں گھر کرتاچلاگیااوراسلام کو تو دل…

آر ایس ایس: احساس کمتری کا بہترین نمونہ

یہ کیسی دوغلی پالیسی ہے کہ ایک طرف آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، اڑیسہ میں کہتے ہیں کہ آرایس ایس ہندتواکی علم بردارہے، ہندتواانسانیت اور رواداری سے عبارت ہےاورہندومذہب تشدد اورعدم رواداری پریقین نہیں رکھتامگردوسری طرف ا ن کے چیلے…

سن رہے ہیں نا؟

مسلمانوں کوایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ کانگریس اگرآبھی گئی توبھی مسلمانو ں کوایک ذرہ برابربھی فائدہ ہونے والانہیں ہے۔ بی جے پی جب اپوزیشن میں ہوگی توملک میں جہاں تہا ں بم دھماکوں کی باڑھ آجائے گی اورجب اقتدارمیں ہوگی توان بم دھماکوں کوروک…

مسئلۂ بیت المقدس کاعملی حل اورہمارے مطالبہ بازاحتجاجی

ممکن ہے ہمارے اتنے زبردست احتجاجات کے نتیجے میں امریکہ اوراسرائیل ایسی کچھ شرائط پرراضی ہوجائیں جوہمارے فلسطینی بھائیوں کے حق میں ہوں اورکچھ شمع امید نظرآئے۔ویسے ہٹ دھرم یہودیوں سے کسی بھی چیزکی توقع فضول ہے مگرکوشش کرنے میں کیاجاتاہے۔…

آجائو! جی بھر کر رولیں

سمجھ میں نہیں آرہاہے کہ کیالکھوں،کیسے لکھوں، کیوں لکھوں اورکس کے لیے لکھوں۔ذہن پربس ایک ہی خبرحاوی ہے کہ یروشلم اب ظالم وغاصب اسرائیل کی راجدھانی بن جائے گا۔امریکہ کے جنونی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی راجدھانی کوتل ابیب سے یروشلم منتقل…

یوپی بلدیاتی الیکشن نتائج کیاثابت کرتے ہیں

بی جے پی کوداددینی چاہیے کہ اگروہ جھوٹ بھی بولتی ہے تواتنی خوداعتمادی سے بولتی ہے کہ اگر کھوپڑی میں سوچنے والادماغ نہ ہوتوسننے والااس پر ایمان لائے بغیرنہیں رہ سکتا۔بی جے پی کی خوش قسمتی ہے کہ اسے ایسے ووٹرزمیسرہیں جن کے بارے میں یہ یقین…

گارجین کی ضرورت مخالف وکلاکوہے، ہادیہ کونہیں

سپریم کورٹ میں ہادیہ کے بیان کے ردعمل میں مخالف پارٹی کے وکلانے جودلیلیں دی ہیں ان پرسرپیٹ لینے کو جی چاہتاہے۔ حریف وکلاکاکہناتھا کہ ہادیہ کے دماغ کو ہپناٹائزکیاگیاہے اسی لیے وہ ایسابیان دے رہی ہے۔ حیرت ہے کہ ہادیہ کئی ماہ سے اپنے والدین کے…

ہماچل اور گجرات میں بی جے پی کا ہارنا طے؟

بی جے پی کی یہ ساری منصوبہ بندیاں اس لیے ہیں کہ اسے اچھی طرح احساس ہے کہ گجرات کی جنگ کوئی آسان جنگ نہیں ہے مگرسیاسی تجزیہ نگارو ں نے پیشین گوئی کردی ہے کہ بی جےپی کایہ خدشہ صحیح ثابت ہوگااورگجرات بی جے پی کہ ہاتھو ں سے نکل جائے گااورا س…

یوگی کافیصلہ: لائقِ تحسین بھی، قابلِ تشویش بھی! 

اترپردیش کے مدارسِ اسلامیہ میں این سی ای آرٹی کی کتابیں شامل کرنے کایوگی حکومت کافیصلہ اگرایک طرف لائقِ تحسین ہے تودوسری طرف باعثِ تشویش بھی ہے۔ لائقِ تحسین اس لیے کہ جن موضوعات کی کتابوں کی شمولیت پریوگی حکومت مصرہے، اس کی اہمیت سے…

ایگزٹ پول: ذہنوں کو اغواکرنے کی کوشش

گجرات میں وہ 12سال تک وزیراعلیٰ رہے ہیں اوراب تین سال سے ملک کے وزیراعظم ہیں اس لیے وہ اپنے سارے اختیارات استعمال کرلیناچاہتے ہیں اورپھرانڈیاٹوڈے کے ایگزٹ پول نے بھی ذہنوں کو’’اغوا‘‘کرنے کی کوشش میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ…

اذان پر ایک اور بکواس

تری پورہ کے گورنرناتھاگاٹارائے کی ہے جنہوں نے  اذانوں کوپٹاخوں سے تشبیہ دے کر مسلمانوں کی اس اہم ترین اوراساسی نوعیت کی نشانی کے خلاف بھڑاس نکالنے کی کوشش ہے۔  انہیں غصہ اس بات پرہے کہ انہی کے ہندومذہب کے لوگ دیوالی کےموقع پر پٹاخوں…

ناندیڑکا الیکشن اورہمارے خوش فہم بھائی 

غصہ اس لیے کہ موصوف پچاس، ساٹھ اورسترکی دہائی میں ہیں مگرآن جناب نے اب تک زندگی سے کچھ نہیں سیکھا۔ ممبئی کی زبان میں اگرکہاجائے توکہناپڑے گاکہ یہ لوگ اب تک ’’جھک ‘‘ مارتے رہے اور’’جھک ماری‘‘ کوہی کامیابی سمجھتے رہے ہیں، اورترس اس لیے کہ…

میں بہت مصروف انسان ہوں

جس طرح یہ خطرہ اکثرہوتاہے کہ پڑوس میں لگی ہوئی آپ کے گھرکوبھی متاثرکرسکتی ہے اسی طرح یہ خطرہ بھی اپنی جگہ برقراررہتاہے کہ غیر اہم کواہم کام ترجیح دینے کے منفی نتائج آج نہیں توکل نکلنے ہی والے ہیں اوراس کا خمیازہ اگرآپ نہیں توآپ کے بچوں…

بے چارے مختار عباس نقوی

پالیسی یہ ہے کہ 45 سال سے زائدعمرکی خواتین کوغیرمحرم کے ساتھ حج پرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس پر ہمارے مذہبی حلقو ں کی جانب سے احتجاج کیاجانافطری ہے مگراس ضمن میں مجھے ایک اہم بات عرض کرنی ہے۔ غیرمحرم کےساتھ حج کرنا شریعت کی نظرمیں توجرم…

الٰہی میرے الفاظ میں معانی رکھ دے! 

لکھنا ایک فن ہے، ایک عظیم فن، مقدس فن، حرمت والافن، ایسافن کہ جس کے متعلق خودقرآنِ کریم قسم کھاتاہے :ن والقلم ومایسطرن۔آیت کی گہرائی میں اترکرمعلوم کریں توپتہ چلتاہے کہ قلم کی حرمت ہر لکھنے والے کامقدر نہیں۔ اس کے لیے نیک جذبہ چاہیے…

مسائل کا حل اورشیخ چلی کا خواب 

اگرہم اپنے کسی مرض کے علاج کے لیے کسی ایسے ڈاکٹرکے پاس چلے جائیں جس کی بڑی شہرت ہو، اس کابڑاسا اسپتال ہومگروہ حقیقی طورپرمرض کا ماہر نہ ہو اوراللہ نے اسے دست شفاعطانہ کیا ہو تو کیا ہم صحت یاب ہوسکتے ہیں؟ اسی طرح جوڈاکٹرصرف کھانسی بخارکاعلاج…

وقت بہت بڑامنصف ہے 

مذہبی ہونا بڑی اچھی بات ہے مگرمذہبی ہونے سے قبل یہ سمجھ لینابھی ضروری ہے کہ مذہب کیاہے ،اس کے مطالبے ،تقاضے اوراس کے اثرات کیاہیں ۔اگریہ سب سمجھے بغیرہم مذہبی ہوگئے توسمجھ لیجیے ہم سے بڑا مذہب کودھوکہ دینے والاکوئی اورنہیں ہوگاکیوں انسان اس…

احساسِ مروت کی موت پرہمارامرثیہ

اب شایدوبایدہی ہم میں کوئی ایسا ہوجوہم سے اصولی اور اخلاقی بنیادوں پرترکِ تعلق کرتا ہو یہی وجہ ہے کہ ہمیں براکام کرنے میں ذرہ برابربھی نہیں جھجک محسوس نہیں ہوتی کیوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ اب کوئی واعظ وناصح باقی نہیں رہا اور اگر کوئی واعظ   و…

آپ اچھا آدمی بننا چاہتے ہیں یا بڑا؟

ہمیں چاہیے کہ ہم بڑاآدمی بننے کے بجائے اچھاآدمی بننے کی کوشش کریں اورجب ہم اچھے بن جائیں گے توخودبخوداللہ تعالیٰ ہمیں بڑابنادے گااورہمیں بڑابننے کے لیے سوسوجتن کرنے، منافقت کرنے، باطن کوچھپانے اورتکلف کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں…

مسلم پرسنل لابورڈ مسلمانوں کا نمائندہ نہیں!

بورڈ ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ جماعت نہیں ہے۔ہاں اسے جزوی یاضمنی طورپروہ ہرمسلک کی نمائندہ ہوسکتی ہے کیوں کہ بورڈ نے سبھی مسالک کے لوگوں کو نمائندگی دی ہے مگرسوال یہ ہے کہ جن لوگوں کونمائندگی دی ہے کیاوہ اپنی جماعت میں اتنی اہمیت رکھتے…

چلیے مان لیاکہ شب براء ت ثابت نہیں!

آج شب براء ت ہے ،ا س شب کوکیسے گزارناچاہیے یہ ہرذی فہم کومعلوم ہے اوراس کے نام پرجوخرافات معاشرے میں درآئی ہیں اس کی بھی ہر باشعورکوخبرہے۔شب براءت کوکچھ نوجوانوں نے بس اتنا ہی سمجھ لیاہے کہ وہ درگاہوں میں جائیں گے ،فاتحہ پڑھیں گے…

سپریم کورٹ کا اسلامی فیصلہ!

میڈیکل کی طالبہ نربھیاکی اجتماعی عصمت دری اوراس کی دردناک موت کے مجرمین کی پھانسی کی سزاپرجوں ہی سپریم کورٹ نے اپنی مہرثبت کی توپورے ملک سے واہ واہ کی صدائیں بلند ہونے لگیں اور اس فیصلے کوانصاف کے تقاضوں کے مطابق قراردیاجانے لگا۔میں سوچنے…

یوگی جی!آپ کابے حدشکریہ

یہ با ت مسلم کہ مسلمانو ں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اورحکومت نے مسلمانوں کوذہنی طور پر پریشان کرنے کاایک اورحربہ اپنایاہے مگراب ہمیں بھی طے کرلیناچاہیے کہ ہم کسی کے پریشان کرنے اورسازش کرنے والوں کی چال میں پھنسنے والے نہیں ۔ہم…

کاش! مسلمان یوگی حکومت کافیصلہ قبول کرلیں

اترپردیش میں سلا ٹرہائوسوں پرپابندی اورگوشت کی تجارت سے وابستہ ہزاروں کوبے روزگارکرنے کے بعدلگتاہے کہ اب یوپی حکومت مسلمانوں کوخوش کرنے کے لیے قدم بڑھارہی ہے۔ حال ہی میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مدرسوں کی جدیدکاری کامنصوبہ…

گوشت نہیں کھاؤ گے تومرجاؤ گے؟

انسان کی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ دوسروں کی کمیوں پرنظررکھتاہے،اسے اپناعیب نظرنہیں آتا۔ہمارے مسلم معاشرے میں یہ مرض کچھ زیادہ ہی سرایت کر گیاہے اس لیے ہم دوسروں کے ردعمل پرچیخ پڑتے ہیں اوراحتجاج اورمظاہرے کرکے پورے دنیاکویہ بتادیتے ہیں کہ…

گستاخی معاف! ذمے دارمولوی بھی ہیں!

قائدبنائے نہیں جاتے بلکہ قائدپیداہوتے ہیں۔ ہماری بدقسمتی کہ ہم نے کائدکوقائدمان لیاہے۔ ظاہرہے کہ کائد(یعنی دھوکہ باز)دھوکہ ہی دے گا،قیادت کیوں کرکرے گاکیو ں کہ اسے قیادت کی ابجدبھی نہیں معلوم۔ دوسری بات یہ ہےکہ قائددرحقیقت ایک بہترین سامع…
Close Bitnami banner
Bitnami