یونیسیف نے عوامی صحت کی رپورٹنگ کے لیے تنقید جائزہ پر منحصر مہارت کورس متعارف کرایا

یونیسیف نے پبلک ہیلتھ رپورٹنگ کے لئے کریٹکل اپریڑل اسکلز کورس تجربہ کار اداکار مسٹر وکرم گوکھلے کی قابل قدر موجودگی میں حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ، سائنس پرسار کو سونپا گیا۔ یہ کورس اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس میں ویکسی نیشن پر خاص توجہ ہے، جو کہ بچپن میں ہونے والی بچوں کی اموات کو کم کرنے کا سب سے سستا اور کارگر طریقہ ہے. یہ کورس سائنسی مصنفین، صحافیوں اور فلم سازوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا۔ یہ سب چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے  9 ویں قومی سائنس فیسٹیول میں موجود تھے۔

اس تقریب کی صدارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (زچگی صحت)، مسز وینا دھون نے کی۔ سائنس و ٹیکنالوجی شعبہ، سائنس پرسار کے سائنس دان جناب نمش کپور، امر اجالا کے کنورجنس ایڈیٹر  سنجے ابھیگیان، گو نیوز کے ایڈیٹر پنکج پچوری، سائنس و صحت کے موضوعات پر فلم بنانے والے اور صحت ررپورٹنگ کرنے والے صحافی اس تقریب میں موجود تھے۔

کریٹیکل اپریڑل اسکل ورکشاپ میں عوامی صحت سے متعلقہ مدوں کو کور کرنے والے صحافیوں کو شامل کیا گیا تھا۔ ایسی ورکشاپس کا مقصد پبلک ہیلتھ سے متعلق معلومات کا تنقیدی جائزہ لینے کی ضرورت کے واسطے ادارتی ٹیم اور ان کے تجربہ کار مشیروں کو شہادتوں کی بنیاد پر ساخت مہیا کرانا ہوتا ہے۔

یونیسیف نے آکسفورڈ یونیورسٹی، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) اور رائٹرز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کاجی صحافیوں، سینئر رپورٹرز اور میڈیا اسٹڈیز کی فیکلٹی اور طالب علموں کے لئے کریٹکل اپریڑل اسکلز (سی اے ایس) کورس تیار کیا۔

کیس کورس برطانیہ میں عوامی صحت کے پیشہ ور افراد کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے اور 2015 -16 میں اسے ہندوستانی میڈیا کے ماہرین اور طالب علموں کے مطابق بنایا گیا۔

سائنس پرسار سائنس مواصلات کے لئے ایک قومی ادارہ ہے اور حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی شعبہ کے تحت خود مختار ادارہ ہے۔ سائنس پرسار کا بنیادی مقصد بھارت میں سائنس کو عام کرنے کے ایجنڈا پر کام کرنا ہے۔ سائنس پرسار سائنس پر فلم فلم بنانے والوں، سائنس کور کرنے والے صحافیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سائنس مواصلاتی پروگراموں کے ذریعہ کام کرتا ہے۔ ان پروگراموں میں سائنس فلم فیسٹیول اور ورکشاپس بھی شامل ہیں۔ سائنس پرسار یونیسیف کے تعاون سے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا کے طالب علموں کے لئے پبلک ہیلتھ رپورٹنگ کے لئے ورکشاپس کا سلسلہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں۔