متین طارق باغپتی کے فن اور شخصیت پریک روزہ نیشنل سیمینار پر منظوم تاثرات

احمد علی برقیؔ اعظمی

فکر و فن پر متین طارق کے
ایک دن کا ہے آج سیمینار

تھے وہ صالح ادب کے اک معمار
ذات تھی جن کی باغپت کاوقار

اُن کے ادبی نقوش چوالیس
اُن کے عرض ہُنر کے ہیں شہکار

تھی عزیز اُن کو فکر اسلامی
’’ شمعِ عرفاں ‘‘ میں جس کا ہے اظہار

روح پرور ہے ان کی فکر جمیل
اُن کا انسان دوستی تھا شعار

ان کے اسلوب میں ہے رعنائی
جس کا اظہار ان کے ہیں اشعار

کہیں تنبیہ ہے کہیں اصلاح
کرتے ہیں جو ضمیر کو بیدار

ان کے فرزند ہیں ذکیؔ طارق
داد و تحسین کے ہیں جو حقدار

کاش یہ کام پہلے ہوجاتا
ہیں پس از مرگ سرخرو فنکار

وہ ہیں برقیؔ کو جان و دل سے عزیز
ہیں جو شعر و ادب کے خدمتگار

تبصرے بند ہیں۔