دادا صاحب پھالکے کے یوم ولادت پرمنظوم خراج عقیدت

احمد علی برقی اعظمی

دادا صاحب پھالکے ہے  فیلمی دنیا کا وہ نام

جس کی عظمت کے نشاں ہیں قابلِ صد احترام

کررہا ہے پیش گوگل آج اسے اپنا خراج

ملک و ملت کا کیا ہے جس نے روشن اپنے نام

فلمی دنیا میں تھی اس کی شخصیت ہردلعزیز

نام پر ہے اس لیے سب سے بڑا اس کے انعام

خدمتیں جاتی نہیں ہر گز کسی کی رایگاں

رہتے ہیں وردِ زباں اس کے سبھی نقشِ دوام

دادا صاحب پھالکے بھی تھے اُنہیں لوگوں میں ایک

زیبِ تاریخِ جہاں ہیں آج جن کے اپنے کام

کہتے ہیں ان کو سبھی ہندی سنیما کا پدر

اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کسی کا احترام

مٹ نہیں سکتے کبھی جن کے نقوشِ جاوداں

پیش کرتا ہے اُنہیں احمد علی برقی سلام

تبصرے بند ہیں۔