عالمی یوم دل کی مناسبت سے منظوم تاثرات

احمد علی برقی ؔ اعظمی

یومِ دل پر دل میں آتا ہے خیال
زندگی بن دل کے جینا ہے محال

…

ڈبلیو ایچ او کا یہی پیغام ہے
دل کا رکھیں اپنے ہر لمحہ خیال

…

اس کی دھڑکن رک نہ جائے دیکھئے
دل میں پھیلا ہے نسوں کا ایک جال

…

بازوؤں میں جب بھی ہو محسوس درد
ایسے میں نزدیک ہو جو اسپتال

…

ڈاکٹر سے کیجئے جا کر رجوع
کرسکے جس سے وہ اس کی دیکھ بھال

…

زندگانی ہے اسی پر منحصر
دیکھئے یہ ہو نہ جائے پائمال

…

مانیں برقیؔ اعظمی کا مشورہ
ہے صحت کا آپ کی جس کو خیال

تبصرے بند ہیں۔