کچھ ہمارے بارے میں
This website is operated by Umano Enterprises. Throughout the site, the terms “we”, “us” and “our” refer to Umano Enterprises. Umano Enterprises offers this website, including all information, tools and services available from this site to you, the user, conditioned upon your acceptance of all terms, conditions, policies and notices stated here.
’مضامین ڈاٹ کام‘ پر آپ کا استقبال ہے۔ ہمیں یہ اعتراف کرنے میں کوئی باک نہیں ہے کہ اس ویب سائٹ کی تشکیل کی تحریک ہم نے انگریزی ویب سائیس ‘ویب زائین آرٹیکلز ‘ اور’اکیڈیمیا ‘ اور پاکستانی اردو ویب سائٹ ‘ہماری ویب ‘سے پائی۔
ہمارے علم کے مطابق ابھی تک ہندوستان کی حد تک اردو کی ایسی کوئی ویب سائٹ نہیں تھی جو رکنیت کی بنیاد پر قلم کاروں کو ایک مشترکہ فورم مہیا کرسکے۔ اس ویب سائٹ کا آغاز اسی خلا کو پر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اردو میں لکھنے والوں کی بہت کمی ہے یا پھر وہ معروضی طور پر اپنی بات نہیں کرسکتے۔ اردو اخبارات و جرائد کے ذمہ داران بھی اچھے قلم کاروں کے فقدان کے شاکی نظر آتے ہیں۔ ہمارے نزدیک مسئلہ کے دو پہلو ہیں۔ ہم نے قلم کاروں کو ایسے مواقع ہی کہاں فراہم کیے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور نکھارنے کا موقع ملتا؟ اس مسئلے کا دوسرا اور اہم پہلو یہ ہے کہ قلم کار خواہ تجربہ کار صحافیہوں، ادباء ہوں یا شعراء کرام، یا پھر اس دشت کے تازہ واردان، سب کو قاری کی ضرورت ہے۔ جب قاری ہی موجود نہ ہو تو تخلیق کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ ہندوستان میں اردو کے ساتھ المیہ یہ ہے کہ جہاں اس کے ساتھ حکومت کی سطح سے بے رخی برتی گئی وہیں اپنوں کی بے اعتنائی بھی کچھ کم نہیں رہی۔ آج کتنے محبان اردو ہیں جو اپنے بچوں کو اردو پڑھاتے ہیں؟ کتنے ہیں جو اردو کے اخبارات و جرائد پڑھتے ہیں؟ آج اگر اردو کے قاری مفقود ہو گئے ہیں تو اس کی اہم وجہ اردو کے تئیں ہماری بے اعتنائی بھی ہے۔
تیز رفتار تکنالوجی کے زمانے میں کتب، جرائد اور اخبارات بھی ‘فاضل ‘ (redundant) اور غیر ضروری محسوس ہونے لگے ہیں۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نے ایک ایسا انقلاب پیدا کردیا ہے کہ اب یہ صورت حال پیدا ہوگئی ہے کہ جو شے ‘برقی’ نہیں ہے وہ جلد ہی فرسودہ (obsolete) ہوجائے گی۔
ایسے دور میں یہ بڑی کم نصیبی کی بات ہوگی اگر اردو داں طبقہ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ نہ ہو۔ ‘مضامین ڈاٹ کام’ انٹرنیٹ اور برقی ابلاغیات کی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے قارئین تک موثر انداز میں اپنی بات پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہمارا مقصد
اس ویب سائٹ کا مقصد اردو داں طبقہ کو جوڑنا اورقاری اور قلم کار کے رشتے کو مضبوط کرنا ہے ۔ہم ہر طرح کے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ ان کے مخصوص نظریات و تصورات کیا ہیں۔ وہ کہاں سے پڑھے ہیں یا کس مکتب فکر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہاں مخرب اخلاق اور فحش مواد کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ نہ ہی ایسا مواد شائع کیا جاسکتا ہے جو مسلکی، گروہی یا فرقہ ورانہ تعصب یا منافرت کا سبب بنے۔ یہ ویب سائٹ قلم کاروں اور تمام قارئین کی آزادی رائے کا احترام کرتی ہے اور انہیں موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ ہر موضوع پر اپنے مثبت اور تعمیری خیالات کا اظہار کریں۔ ‘مضامین ڈاٹ کام’ پر اسلام، اسلامی علوم ، تہذیب و تمدن کے علمی موضوعات کے علاوہ بر صغیر کی سیاست، ثقافت، معاشرت، معیشت نیز حالات حاضرہ اور تازہ واقعات پر متوازن اور بھرپور تبصرے، جائزے اور مضامین پیش کیے جاتے ہیں تاکہ وطن عزیز، بر صغیر اورعالم اسلام کے بارے میں مثبت اور صحیح تصویر پیش کی جاسکے۔ ‘مضامین ڈاٹ کام’ اپنے قارئین اور قلم کاروں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس کے ذریعے وہ کسی بھی موضوع پر آزادانہ اپنی رائے پیش کرسکیں؛ دنیا کے ہر گوشے میں آباد اردو داں طبقہ ایک دوسرے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرسکے نیز ایک دوسرے کے مسائل سے باخبر ہوسکے۔ ‘مضامین ڈاٹ کام’ کا مقصد مثبت رویوں کے لئے تحریک دینا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کو درپیش پیچیدہ اور گوناگوں مسائل کے بارے میں واضح اور دو ٹوک رائے قارئین کے سامنے لائی جائے۔
ہم اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت بھی دیتے ہیں کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں۔ یہی وجہ ہے کہ ‘مضامین ڈاٹ کام’ پر شائع ہونے والےتجزیوں، مقالات اور تحریروں پر تبصروں کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ ہر شخص جو ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہے، اس کا رکن بن سکتا ہے اور اپنی نگارشات بھی شامل کرسکتا ہے۔