مضامین ڈاٹ کام: منظوم تاثرات

سب کا منظورِ نظر ہو یہ مضامیں ڈاٹ کام
جاری و ساری رہے اس کا ہمیشہ فیضِ عام

ہو یہ معیاری مضامیں کا وہ گنجِ شایگاں
تشنگانِ علم و دانش کے سدا آئے جو کام

اس میں ہوں علمی مباحث پر خصوصی تبصرے
جن کو پڑھ کر ہوں سبھی اربابِ دانش شادکام

ہو گروہی عصبیت کی یہ ہر اک لعنت سے پاک
استفادہ کر سکیں اس پورٹل سے خاص و عام

آج انٹرنیٹ پہ ہے ہر چیز کا دار و مدار
اردو کی ترسیل اور ابلاغ میں آئے یہ کام

مستحق ہیں داد کے ہر شخص کی اس کے مدیر
ہیں وہ برقیؔ کی نظر میں لایقِ صد احترام

تبصرے بند ہیں۔