قلم اٹھائیں اور اپنا مضمون ہمیں بھیجیں

قلم اٹھائیں اور اپنا مضمون ہمیں بھیجیں

تمام قلم کاروں کا خیر مقدم ہے۔ آپ کسی بھی موضوع پر اپنی نگارشات  ہمیں ارسال کر سکتے ہیں۔  معیاری تحریروں کو مضامین ڈاٹ کام پر شائع کیا جاتا ہے۔  لکھنے والوں کے ہر تبصرہ اور رائے کو مضامین ڈاٹ کام پر جگہ دی جاتی ہے، تاہم مخرب اخلاق اور مسلمہ صحافتی اصولوں کے خلاف کسی تحریر کو شامل اشاعت نہیں کیا جاتا۔  تمام مضامین اِن پیج ، ورڈ  یا یونی کوڈ میں ہونے چاہیئں۔

شرائط وضوابط

 عمومی شرائط

  • مضمون اردو زبان میں ہو، معیاری ہو، کتابت کی غلطیوں سے پاک ہو۔ بسا اوقات ایک معیاری مضمون بھی کتابت اور کمپوزنگ کی غلطیوں کے سبب شائع ہونے سے محروم رہ جاتا ہے۔
  • مضمون لکھنے کے لیے موضوع کی کوئی قید نہیں ہے۔ عوامی دل چسپی کا کوئی بھی موضوع، سیاسی، سماجی، مذہبی،  ادبی،  ثقافتی، ہر طرح کے موضوعات پر لکھا جا سکتا ہے۔
  • مضمون کی طوالت چھ سو سے پندرہ سو الفاظ تک ہو سکتی ہے۔ اگر مضمون بہت اچھا ہے تو پندرہ سو الفاظ سے زائد طوالت کے متن کو بشائع کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
  • مضمون کی مناسبت سے اگر تصاویر بھی بھیجی جائیں تو بہتر ہے۔
  • مضمون ورڈ یا، پیج فائل  یا یونی کوڈ میں ہی کمپوز ہونا چاہیے۔ اسے ہمارے آفیشل ای میل پتے [email protected] پر ارسال کیا جاسکتا ہے ۔ یا نیچے دیے گئے سرخ بٹن کے ذریعے بھی آپ ویب فارم پر کرکے ہمیں مضمون بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو پہلے ویب سائٹ میں سائین اپ/ لاگ اِن کرنا پڑے گا۔
  • گمنام یا شناخت چھپاکر مضمون نہ بھیجیں۔ البتہ قلمی نام سے مضامین بھیجے جاسکتے ہیں لیکن اس صورت میں آپ کی اصل شناخت سے ادارہ کا واقف ہونا ضروری ہے جس کی تفصیلات آپ ہمیں ای میل سے بھیج سکتے ہیں۔
  • کسی بھی مخرب اخلاق مضمون کو شامل اشاعت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسی مضامین بھی شائع نہیں کیے جائیں گے جو نسلی، قومی، صنفی ، ملی یا فرقہ ورانہ منافرت و عصبیت کوہوا دینے کا باعث بنیں۔ ادارہ کو حق حاصل ہوگا کہ کسی بھی مضمون کو ان بنیادوں پر ویب سائٹ سے خارج کردے۔


     

     

    مضمون بھیجنے کے لیے رجسٹر کریں     اپنی تحریر شامل کریں [is_logged_in]   آپ کی نگارشات [/is_logged_in]