احمد علی برقی اعظمی
ہے یہ شوکت کیفی کی جانسوز رحلت کی خبر
فیلم اور تھیٹر کی تھیں اک شخصیت جو نامور
تھیں وہ کیفی اعظمی کی زندگی کا ایک جزو
تھے جو دنیائے ادب کا ایک چہرہ معتبر
دونوں کا دنیائے اردو میں نمایاں ہے مقام
اپنے فکرو فن سے تھے جو مرجع اہل نظر
ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دلِ درد آشنا
تھیں ستم دیدہ دلوں کے دردِ دل کی چارہ گر
شہر اعظم گڈھ کا روشن کررہی تھیں نام وہ
ہے جو دنیائے ادب کی سرزمین مفتخر
تھیں شبانہ اعظمی کی والدہ ہردلعزیز
جن کی یادوں کی بہت مقبول تھی وہ رہگذر
ہے نمایاں جس سے ان کی زندگی کا سوزو ساز
تھیں وہ برقیؔ اعظمی عہد رواں کی دیدہ ور
تبصرے بند ہیں۔