صوفی سلطان رام پوری کی یاد میں آن لائن مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد

صفر فائونڈیشن کے زیر اہتمام صوفی سلطان رام پوری کی یاد میں آن لائن مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ واضح  ہو کہ صفر فائونڈیش  170 گھنٹے لگاتار چلنے والا آن لائن یعنی سب سے لمبا چلنے والا پہلا مشاعرہ کوی سمیلن حرف معتبر کے نام سے فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشر کررہاہے۔ صفر فائونڈیشن کے بانی شیویش دھیانی نے بتایا کے اس مشاعرے کا  آغاز 28 جون  2021 لگاتار ہو رہا ہے۔حرف معتبر کے نام سے اس مشاعرے میں نظامت کے فرائض بحسن و خوبی سید علی عباس نوگانوی نے انجام دئے۔پروگرام کی صدارت راز سکندر آبادی نے کی۔ اس دوران بطور مہمان خصوصی اسلم جاوید دہلی سے جڑے رہے۔ مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار قارئین کے لئے پیش خدمت ہیں:

ہر بات نکلتی ہے زباں سے تری کڑوی

داتوں میں ترے نیم کا پتہ  تو نہیں ہے

عین میم کوثر بلند شہری

مالک رکھے سلامت اس دور میں بھی ان کو

عزت سے جی رہے ہیں جو لوگ مفلسی میں

سید علی عباس نوگانوی

جہاں بھی موقع میسر ہو وار کرتے ہیں

بشر ہی اب تو بشر کا شکار کرتے ہیں

اسلم جاوید دہلوی

ساری شکستگی کو رکھا گاٹھ باندھ کر

ہونٹوں کو کھینچ تان کر ہم مسکرا دئے

الکا شرر ممبئی

ان چراغوں نے اجالا سا بنا رکھا ہے

چلو چھوٹا سہی سورج تو اگا رکھا ہے

منور فروزپوری

نظروں کے آگے آیا جو چہراجناب کا

دیدار ہم نے کر لیا تازہ گلاب کا

بشیر چراغ کشمیری

کہوں مہتاب یا تجھ کو کنول کہہ دوں

بہت کچھ سوچ کرسوچا  غزل کہہ دوں

شیویش دھیانی

کیا لے کے آج  جائیں گے بچوں کے پاس ہم

کھوٹا ہمارے ہاتھ کا سکہ نکل گیا

نور العین قیصر

ان کی گلیاں ان کا آگن ان کی راہیں ان کاجام

کیسے کیسے سپنے دیکھے راجا ہماری آنکھوں نے

راجا سکندر آبادی

بچوں میں وحشت سی ہونے لگتی ہے

حد سے زیادہ پہریداری ٹھیک نہیں

فخر الدین اشرف دہلوی

تبصرے بند ہیں۔