مزاحیہ قطعات
افتخار راغب، دوحہ، قطر
” بیوی سے عشق "
ایک ظالم کے ہاتھ میں میں نے
بے خیالی میں ہاتھ ڈال دیا
کر لیا عشق اپنی بیوی سے
کس کہانی میں ہاتھ ڈال دیا
"عقد ثانی”
کیا حماقت بیاں کروں راغب
خوش گمانی میں ہاتھ ڈال دیا
عقد ثانی کا تجربہ مت پوچھ
گرم پانی میں ہاتھ ڈال دیا

(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
تبصرے بند ہیں۔