مناجات – یارب نبی کے گھر کی زیارت نصہب ہو
سیدہ شیما نظیر
یارب نبی کے گھر کی زیارت نصہب ہو
سید ہوں مجھ کو اور سیادت نصیب ہو
سایہ ہو سر پہ عرش کا کوثر کاجام ہو
الہ روزِ حشر یہ راحت نصیب ہو
میدانِ حشر سے ہو یا ہو پل صراط سے
اللہ پار اترنے کی طاقت نصیب ہو
ردوں زمانے بھر سے جہالت کا خاتمہ
وہ نورِ علم و فہم و فراست نصیب ہو
ہر جاء سے پاش پاش ہے امت کا پیراہن
بخیہء گری کافن بہ عنایت نصیب ہو
باطل کو حق کے ساتھ ازل سے ہے دشمنی
ڈٹ جائیں حق پہ ایسی صلابت نصیب ہو
دنیا کے جابروں کو نہ خاطر میں لائیں ہم
یارب وہ حوصلہ وہ جسارت نصیب ہو
دنیا کی زندگی میں نظیر آئے وہ مقام
راہِ خدا میں ہم کو شہادت نصیب ہو
تبصرے بند ہیں۔