منشی پریم چند کے 138ویں یومِ ولادت 31؍جولائی کو جلسہ

اردو اور ہندی کے معروف افسانہ نگار اور ناول نویس منشی پریم چند کا31؍جولائی 2018 کو 138واںیومِ پیدائش ہے۔ اس موقعے پر انجمن ترقی اردو (ہند) ،شعبۂ ہندی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے کمیٹی روم، نہرو گیسٹ ہائوس، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سہ پہر3 بجے ایک پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں اردو اور ہندی کی کئی اہم شخصیات اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گی۔

منشی پریم چند کو اردو ہندی کی جدید نثر کا موجد کہا جاتا ہے اور انھوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کا کام بھی کیا۔ اپنے کئی ناولوں اور افسانوں میں انھوں نے معاشرے میں پھیلی برائی کی نشان دہی کی اور ظلم و جبر کے خلاف عَلمِ بغاوت بلند کیا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریریں ہر زمانے میں اور ہر معاشرے کے لیے اہم تصور کی جاتی رہیں گی۔

پریم چند کی کہانیوں اور ناولوں کا دنیا کی تمام زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ اس پروگرام میںجناب اشوک باجپائی، پروفیسر شمیم حنفی، پروفیسر ہیم لتا مہیشور،جناب پریم بھاردواج، ڈاکٹر نجمہ رحمانی،جناب سکریتا پال کمار،جناب خورشید اکرم، ڈاکٹر دلیپ شاکھا شرکت  کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں۔