ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
گوپال داس نیرج تھے ایسے اک سخنور
گیتوں میں جن کے اُن کا کوئی نہیں تھا ہمسر
…
شعرو ادب کا جن میں ہے ذوق و شوق، اکثر
کرتے رہیں گے اُن کا سب ذکرِ خیر گھر گھر
…
علمی ہو یا کہ فلمی ہر گیت دلنشیں تھا
اشعار سے عیاں تھا اُن کے قلم کا جوہر
…
زورِ قلم سے اپنے ممتاز تھے جہاں میں
کرتے تھے وجد ان کے سب لوگ گیت سن کر
…
مر کر بھی ہیں وہ زندہ نغموں میں اپنے برقیؔ
ہندی ہو یا کہ اردو سب کو ہے ناز اُن پر
تبصرے بند ہیں۔