بھکارن

ذیشان الہی

کپکپاتے ہوئے ہاتھ میں

کاسۂ مضطرب

دستِ لاغر سے

چھٹ جانے کی تاک میں

ناتواں جسم پر جا بجا

بھوک کے پینے ناخن کی

جاں فرسا کاریگری

جسم سے چپکے

پیراہنِ چاک کی

جھولتی دھجیاں

دھجیوں سے جھلکتا ہوا

گندم ایسا بدن

اشتہا کے شکنجے میں جکڑا ہوا

بھوکی نظروں کی خوراک بنتا ہوا

تبصرے بند ہیں۔