عین میم کوثر بلند شہری
مالک رکھے سلامت اس دور میں بھی ان کو
عزت سے جی رہے ہیں جو لوگ مفلسی میں
سید علی عباس نوگانوی
جہاں بھی موقع میسر ہو وار کرتے ہیں
بشر ہی اب تو بشر کا شکار کرتے ہیں
اسلم جاوید دہلوی
ساری شکستگی کو رکھا گاٹھ باندھ کر
ہونٹوں کو کھینچ تان کر ہم مسکرا دئے
الکا شرر ممبئی
ان چراغوں نے اجالا سا بنا رکھا ہے
چلو چھوٹا سہی سورج تو اگا رکھا ہے
منور فروزپوری
نظروں کے آگے آیا جو چہراجناب کا
دیدار ہم نے کر لیا تازہ گلاب کا
بشیر چراغ کشمیری
کہوں مہتاب یا تجھ کو کنول کہہ دوں
بہت کچھ سوچ کرسوچا غزل کہہ دوں
شیویش دھیانی
کیا لے کے آج جائیں گے بچوں کے پاس ہم
کھوٹا ہمارے ہاتھ کا سکہ نکل گیا
نور العین قیصر
ان کی گلیاں ان کا آگن ان کی راہیں ان کاجام
کیسے کیسے سپنے دیکھے راجا ہماری آنکھوں نے
راجا سکندر آبادی
بچوں میں وحشت سی ہونے لگتی ہے
حد سے زیادہ پہریداری ٹھیک نہیں
فخر الدین اشرف دہلوی
تبصرے بند ہیں۔