ٹرینڈنگ
- نفقۂ مطلّقہ کے بارے میں سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ
- ملک کے موجودہ حالات اور ہمارا سیاسی وژن
- الیکشن، نت نئے ایشوز اور ہمارا رول
- نیامشن نیا ویژن
- بھڑوا، کٹوا، ملا آتنک وادی …
- مملکت سعودی عرب: تاریخ، معاشی چیلنجز اور حکمت عملی
- بچوں کو تعلیم کی ضرورت ہے، اجرت کی نہیں
- اُتر کاشی سے مسلمانوں کی نقل مکانی
- 72 حوریں: کتنی حقیقت؟ کتنا فسانہ؟
- اڑیسہ کا المناک ٹرین حادثہ
مصنف

ڈاكٹر محمد اكرم ندوى2 مضامین 0 تبصرے
ڈاکٹر محمد اکرم ندوی(ولادت: 1964ء) عالم اسلام کے مشہور محقق عالم ہیں۔ بھارت کے شمالی صوبہ اترپردیش کے شہر جونپور میں ولادت ہوئی۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے اعلی اسلامی تعلیم سے فراغت کے بعد چند سال اسی ادارہ میں قیام پزیر رہے۔ بعد ازاں جامعہ آکسفورڈ کے شعبہ دراسات اسلامیہ سے وابستہ ہوئے۔ تا حال ایک محقق کی حیثیت سے اسی ادارہ میں قیام پزیر ہے۔ محمد اکرم ندوی نے دار العلوم ندوۃ العلماء سے 1980 میں عالمیت اور 1982 میں تخصص فی الحدیث کی تکمیل کی۔ اور عالم اسلام کے اہم ترین علما کرام مولانا ابوالحسن علی ندوی، شیخ عبد الفتاح ابوغدہ اور شیخ یوسف القرضاوی سے حدیث کی اجازت حاصل کی۔ جامعہ لکھنؤ سے معیشت سیاسی (political economy) میں فاضل (بی۔ اے) اور عربی زبان و ادب میں ماہر (ایم۔ اے) اور بعد ازیں 2002 علمائی (ڈاکٹریٹ) کی سند حاصل کی۔
محمد اکرم ندوی حدیث، فقہ، علم اسماء الرجال اور صرف و نحو کے موضوعات پر 25 کتابیں تصنیف و ترجمہ کر چکے ہیں۔ جن میں مشہور ترین کتابیں حسب ذیل ہیں:
شيخ الإسلام إبن تيمية وتأثيره في آسيا الجنوبية از خلیق احمد نظامی، تعریب محمد اکرم ندوی
نفحات الهند واليمن بأسانيد الشيخ أبي الحسن
أصول الشاشي : مختصر في أصول الفقه الإسلامي
كفاية الراوي عن العلامة الشيخ يوسف القرضاوي
شبلي النعماني: علامة الهند الأديب والمؤرخ الناقد الأريب
السيد سليمان الندوي ؛: أمير علما الهند في عصره، وشيخ الندويين
بستان المحدثين في بيان كتب الحديث وأصحابها الغر الميامين از شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، تعریب محمد اکرم ندوی
أبو الحسن الندوي : العالم المربّي والداعية الحكيم، 1333-1420 هـ / 1914-1999م
ابھی حال ہی میں محدثات کے نام سے 40 جلدوں میں ایک کتاب مرتب کی ہے، جس میں 8000 سے زائد محدثات کے تراجم و تذکرے موجود ہیں۔