جمیل اخترشفیق
جذبہ حسیں جگاؤ، رمضان آگیا ہے
سجدوں میں دل لگاؤ رمضان آگیا ہے
۔
گر چاہتے ہو ہردم ، تم نیکیاں کمانا
ٹیوی میں سیریل میں ہرگزنہ دل لگانا
بچوں کو بھی بتاؤ، رمضان آگیا ہے
سجدوں میں دل لگاؤ رمضان آگیا ہے
۔
اللہ کی رحمتوں نے بندوں کو ہے پکارا
لازم نہیں کہ پھر سے موقع ملےدوبارا
غلفت سے جاگ جاؤ، رمضان آگیا ہے
سجدوں میں دل لگاؤ رمضان آگیا ہے
۔
گھر میں اگر رہے تو یہ فرض تم نبھانا
روزےکی کیاہےعظمت،بچوں کوبھی بتانا
رب سے ڈرو، ڈراؤ ، رمضان آگیا ہے
سجدوں میں دل لگاؤ رمضان آگیا ہے
۔
رکھنا دلوں کو ہر دم تقویٰ کا گھر بنائے
بھولےسےبھی لبوں پر،گالی کبھی نہ آئے
نفرت، حسد مٹاؤ ، رمضان آگیا ہے
سجدوں میں دل لگاؤ رمضان آگیا ہے
۔
گلیاں، سڑک، محلے آباد ہو رہے ہیں
سڑکوں پہ رہنے والی بھی شاد ہو رہےہیں
لوگوں کو یہ دکھاؤ، رمضان آگیا ہے
سجدوں میں دل لگاؤ رمضان آگیا ہے
۔
دنیا شفیق سچ میں نکلی ہے گر وبا سے
سجدوں میں سرہو اپنا اورکام لیں دعا سے
اشکوں میں ڈوب جاؤ رمضان آگیا ہے
سجدوں میں دل لگاؤ رمضان آگیا ہے
تبصرے بند ہیں۔