اے ایم یو الیومنائی ایسوسی ایشن قطر کی جانب سے ’سر سید ڈے‘ کی تقریب کا اہتمام
شہاب الدین احمد
علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی الیومنائی ایسوسی ایشن، قطر کی جانب سے مورخہ ۲۶ ؍ اکتوبر کو جشنِ یومِ سرسید ۲۰۱۸ء کا انعقاد کیاجانا طے پایا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے فارغین کے لیے سرسید کے یومِ پیدائش کے موقعے پر جشنِ سرسید کا انعقاد کافی اہمیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ سر سید ہندستان کے ایک ایسے قومی رہنما، مفکر اور تعلیمی سطح پر کوشش کرنے والے ہیں جن کی وجہ سے ہندستان میں مسلمانوں نے غدر کے بعد عصری تعلیم اور زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی رہ نمائی حاصل ہوئی۔ وہ ملت کے ایسے مسیحا کے طور پر نمودار ہوئے جس نے قوم کے درد کو سمجھا اور اسے نجات کی راہ بھی دکھائی۔
سر سید نے غدر کے بعد مسلمانوں کی زبوں حالی کو دیکھ کر اور انگریز قوم کا مطالعہ کرکے قوم کی اصلاح کے لیے یہ علاج تجویز کیا کہ ان کو تعلیمی طور پر مضبوط کیا جائے۔ اسی وجہ سے ۱۸۷۵ء میں انھوں نے اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد قائم کی جہاں استاد اور طلبا ساتھ ساتھ قیام کریں اور تعلیم حاصل کریں۔ یہی ادارہ آگے چل کر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں تبدیل ہو گیا۔
سر سید کے یومِ پیدائش(۱۷؍ اکتوبر ۱۸۱۷ء ) کے موقعے پر پوری دنیا میں پھیلے ہوئے فارغین علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی اپنی اپنی سطح پر نہایت جو ش اور خروش کے ساتھ جشنِ سر سید مناتے ہیں اور قوم کے لیے سرسید کے کیے گئے گراں قدر کارناموں کو یاد کرتے ہیں۔ اس سال بھی اس روایت کو قائم رکھتے ہوئے یومِ سرسید کا انعقاد بہ روز جمعہ ۲۶؍ اکتوبر بہ وقت ساڑھے چھے بجے شام دوحہ کے نہایت خوب صورت اور دلکش ہوٹل اوریکس روتانامیں کیا جا رہا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی الیومنائی ایسو سی ایشن، قطر کے اس بہترین پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے موجودہ شیخ الجامعہ (وائس چانسلر) عزت مآب جناب پروفیسر طارق منصور صاحب ہندستان سے تشریف لا رہے ہیں۔
اس موقعے پر دولت قطر سے خاص طور پر عزت مآب عالی جناب محمد بن احمد بن تاور الکواری فرسٹ وائس چیر مین بھی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے۔ ایسوسی ایشن کے پیٹرون جناب محمد صبیح بخاری، سینیر ایڈوائزر جناب محمد اطہر مرزا، جناب شاہد یار خان، جناب علی عمران، جناب ضیاء الدین احمد، جناب قمر عالم، ڈاکٹر سید جعفری، ڈاکٹر ندیم جیلانی اور ایسوسی ایشن کے تمامی رکن اور عہدِیداران جناب جاوید احمد، جناب ضیاء الحق، جناب محمد سرور مرزا، جناب محمد احمد، جناب آصف خان، جناب محمد فرمان خان، جناب فیضان احمد خان، جناب شاہد پرویز، جنا ب ابو رضوان، ڈاکٹر آشنا نصرت، جناب محمد فیصل نسیم، جناب جاوید سلطان، جناب دانش خان، جناب عبدالکریم اور جناب محمد مشیر عالم کی شرکت کی بھی ہوگی۔
تبصرے بند ہیں۔