حمد باری تعالی

ندیــــــــم سلطانپوری

تیر ے  آ گے نہیں  چلتی  کوئی طاقت یارب

ذرے ذرے سے ہے  ظاہـــــر تری قدرت یارب

بندے پر  ہوتی ہے  جب  تیر ی عنایت یارب

رات  دن   رہتا ہے   مصروف   عبادت  یارب

ڈوبتے  اور نکلتے  ہیں  جو یہ  شمس  و قمر

ہیں تری ذات کی  وحدت کی وضاحت یارب

تیری  قدرت   کے نمو نے ہیں شجر اور حجر

یہ جبل کرتے  بیاں  ہیں  تر ی  عظمت یارب

بحروبر دشت وجبل ارض وسما،شمس وقمر

سبھی محکوم ہیں ،تیری ہے  حکومت یارب

انبیاء  اور  رسل  سب   ہیں  وسیلہ  بیشک

پوری کرتا ہے   تو  بندوں  کی ضروت یارب

بنیں   اشجار     قلم     اور    سیا ہی  دریا

پھربھی ہوگی نہ  مکمل  تری مدحت یارب

رکھتا ایمان و عقیدہ  ہے  یہی عاصی ندؔیم

تو جسے  چاہے اسے بخش  دے جنت یارب

5 تبصرے
  1. شبیر احمد نظامی کہتے ہیں

    ماشأاﷲ بہت خوب اور بہت ہی عمدہ حمد باری تعالیٰ ہے۔
    اللہ پاپ اپنے پیارے نبی اکرم محمدﷺ کے صدقے و طفیل اور اولیائے کرام کے وسیلے اور محبین کی دعاؤں سے آپ محب گرامی کی قلم، علم و عمل میں مزید قوت بخشے اور حاسدین کے حسد سے بچائے۔اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن

    1. محمدندیم رضاندیم سلطانپوری کہتے ہیں

      بہت بہت شکریہ نظامی ص

      آمین بجاہ سیدالانبیاءوالمرسلین ﷺ

    2. محمد امتیاز حسین خاں مشاہدی کہتے ہیں

      ماشاء اللہ بہت خوبصورت حمد ہے اللہ مزید قلم میں طاقت عطا فرمائے حمد کا ہر حصہ عمدہ ہے

      1. محمدندیم رضاندیم سلطانپوری کہتے ہیں

        بہت بہت شکریہ

        آمین بجاہ سیدالانبیاءوالمرسلین ﷺ

  2. محمدندیم رضاندیم سلطانپوری کہتے ہیں

    بہت بہت شکریہ۔
    نظامی ص

    آمین بجاہ سیدالانبیاءوالمرسلین ﷺ

تبصرے بند ہیں۔