Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
دل میں جب غم کی بہار آئی تو رونا آیا - مضامین ڈاٹ کام

دل میں جب غم کی بہار آئی تو رونا آیا

ڈاکٹر محسن عتیق خان محسنؔ

دل  میں جب غم کی بہار آئی تو رونا آیا

یاد جب انکی بہت آئی تو رونا آیا

اشک دشمن کی بھی آنکھوں سے نکل آتے ہیں

حال جس نے بھی سنا میرا تو رونا آیا

انکی یادوں نے مرا ساتھ نہ چھوڑا  اب تک

جب کوئی شام حسیں آئی تو رونا آیا

میں نے صہباء محبت کبھی پی تھی یاروں

آج ساقی نے دیا کوزہ تو رونا آیا

وقت کی پیاس تو غیروں سے کی پوری محسنؔ

زندگی میں جو خوشی آئی تو رونا آیا

تبصرے بند ہیں۔