رب کی بخشش کے مقابل یہ خطا کچھ بھی نہیں
مجاہد ہادی ایلولوی
( گجرات الھند)
رب کی بخشش کے مقابل یہ خطا کچھ بھی نہیں
وہ خطا کی دے سزا تو وہ سزا کچھ بھی نہیں
۔
میں ہوں عاصی بندہ تیرا اور تو غفار ہے
تیری بخشش کا ہوں طالب دوسرا کچھ بھی نہیں
۔
جو بتوں کے روبرو سجدے میں برسوں تک رہیں
سر ہوئے زخمی مگر ان کو ملا کچھ بھی نہی
۔
حاکموں کے در سے لوٹو رب سے تم مانگا کرو
اِن کے وعدوں میں سے اب تک تَو ہوا کچھ بھی نہیں
۔
ہر جگہ ہر چیز میں بس تُو ہے خالق تُو ہی تُو
اس جہاں میں تیری قدرت کے سوا کچھ بھی نہیں
۔
تیرے در پر سب ہی آکر اک ہی صف میں ہے کھڑے
سب برابر ہے یہاں چھوٹا بڑا کچھ بھی نہیں
۔
میرے دل میں میرے لب پر بس ترا ہی ذکر ہے
بندگی تیری ہے, تیرے ما سوا کچھ بھی نہیں
۔
رب سے ہادی لینے آجاتے ہو روزانہ تمہیں
وہ تو دیتا ہے تمہیں تم نے دیا کچھ بھی نہیں
احسنت