رمضان آیا مومنو!
ندیم احمد انصاری عاملؔ
رحمت کی چادر تان کر رمضان آیا مومنو
بخشش کرانے آپ کی رمضان آیا مومنو
جنّت سجی ہے دھوم ہے رمضان آیا مومنو
بن کر سراپا مغفرت رمضان آیا مومنو
سارے شیاطیں قید ہیں دوزخ کا منہ بھی بند ہے
کر لو عبادت رب کی اب، رمضان آیا مومنو
روزہ تلاوت میں رہو تم مُنہمِک اے مومنو
دینے سبق تقوے کا پھر رمضان آیا مومنو
اِفطار میں تم خوش رہو،جنّت ملے گی، اس سبب
جنت میں لے جانے تمھیں، رمضان آیا مومنو
اِک رات ہے اس ماہ میں عظمت فضیلت سے بَھری
دینے تمھیں وہ رات بھی، رمضان آیا مومنو
مالک کا یہ احسان ہے ، موقع دیا ہم آپ کو
رحمت کی چادر تان پھر،رمضان آیا مومنو
کر لو دعا اپنے لیے ،عاملؔ کو بھی دو یہ دعا
جنّت کا ہو پروانہ جو، رمضان آیا مومنو
تبصرے بند ہیں۔