Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
زندگی کا حساب کرلیجئے - مضامین ڈاٹ کام

زندگی کا حساب کرلیجئے

وقت ہے احتساب کر لیجئے

ایم شفیع میر

زندگی کا حساب کرلیجئے
وقت ہے احتساب کر لیجئے

موت سایہ فگن ہے چاروں اور
زندگی انتخاب کر لیجئے

حشرسے پہلے کیجئے سب کچھ
حِرص سے اجتناب کر لیجئے

اپنی پہچان پائیے صاحب
آب جُو کو سُجاب کر لیجئے

یہ پڑاؤ بہت کٹھن ہوگا
موسموں کا حساب کر لیجئے

تبصرے بند ہیں۔