عید قرباں جذبۂ ایثار کا اظہار ہے
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
عید قرباں جذبۂ ایثار کا اظہار ہے
یہ اطاعت کا خلیل اللہ کی معیار ہے
…
ہے یہ تسلیم و رضا کی ایک لافانی مثال
جان دینے کے لئے فرزند بھی تیار ہے
…
باپ کا حُسنِ عمل بیٹے کا ذوقِ اتباع
اِس مثالی داستاں کا مرکزی کردار ہے
…
خانۂ کعبہ جہاں ہے اہلِ ایماں کا ہجوم
وہ مقدس سرزمیں اِک مطلعِ انوار ہے
…
حجِ بیت اللہ کی جس کو سعادت ہے نصیب
فضلِ حق سے اُس کی راہِ مغفرت ہموار ہے
…
ہے یہ تاریخی حقیقت زیبِ تاریخِ جہاں
آگ بھی معمار کعبہ کے لئے گلزارہے
…
ہیں سبھی ارکانِ حج جانبخش برقیؔ اعظمی
اِس حقیقت سے بھلا کس شخص کو انکار ہے
تبصرے بند ہیں۔