محبتِ وطن
ذکی طارق بارہ بنکوی
تمنا،آرزو،حسرت،طلب،ارمان ہے بھارت
ہمارا دل بھی ہے بھارت ہماری جان ہے بھارت
۔
کوئی بھی دیش اس کی عظمتوں کو چھو نہیں سکتا
قسم اللّٰہ کی کچھ اس قدر ذیشان ہے بھارت
۔
جسے اقبال،غالب،میر سینے سے لگاتے تھے
وہی تہذیب کا گہوارہ ہندستان ہے بھارت
۔
بتاتا ہے ہمیں اس کا ترقی کرتا ہر لمحہ
عروج آرا تمامی ملکوں کا سلطان ہے بھارت
۔
اسی نے تو تجھے یہ پُرکشش رعنائی بخشی ہے
اے دنیا خوبرو دنیا تری پہچان ہے بھارت
۔
تجھے دنیا کے نقشے سے مٹا سکتا ہے پل بھر میں
مگر تجھ پر ترس کھاتا اے پاکستان ہے بھارت
۔
تری خاطر میں اپنی زندگی قربان کر دوں گا
تری چاہت محبت تو مرا ایمان ہے بھارت
۔
ہماری بھوک بڑھنے سے ذرا پہلے "ذکی طارق”
ابھی تو کھیت تھا بھارت ابھی کھلیان ہے بھارت
تبصرے بند ہیں۔