منقبتِ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

مولانا شہنواز عالم رضوی

خوب اونچا ہے مقام امامِ حسین کا

ہر فرد ہے غلام امامِ حسین کا

…

آیا کلامِ پاک میں تطہیر کا بیان

واجب ہے احترام امامِ حسین کا

…

مشکل میں پڑ گئیں ہیں مری مشکلیں سبھی

جب لے لیا ہے نام امامِ حسین کا

…

بھاری ہے اپنے وقت کے ہر تاجدار پر

اک عاشق و غلام امام حسین کا

…

باطل کے آگے سر کو جھکانا کبھی نہیں

 ہے یہ بڑا پیام امامِ حسین کا

…

فیض و کرم ،عنایت و بخشش کی بارشیں

عالم پہ بھی ہو عام امامِ حسین کا

تبصرے بند ہیں۔