نائب وزیراعلٰی کے ہاتھوں تیس روزہ ’سلام تلنگانہ‘ اردو پروگرامس کا آغاز
محسن خان
اردو کی ترقی اور اردوکے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت تلنگانہ کے ڈپارٹمنٹ آف لنگویجس اینڈ کلچر کی جانب سے تیس روزہ سلام تلنگانہ اردوپروگرامس کا نائب وزیراعلیٰ محموداعلیٰ کے ہاتھوں رویندرا بھارتی میں افتتاح عمل میں آیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعلیٰ کے سی آر اردو دوست ہیں اور وہ اردو کی ترقی کے لیے ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اس تیس روزہ جشن میں عوام کو زیادہ سے زیادہ شرکت کرتے ہوئے تلنگانہ کے اردو فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ڈپارٹمنٹ آف لینگویجس اینڈ کلچرکے ڈائرکٹر ایم ہری کرشنا ایک متحرک شخصیت ہیں اوران کی کوششوں کی وجہ سے اس تیس روزہ اردوپروگرامس سلام تلنگانہ کاانعقاد عمل میں آیاہے۔ نائب وزیراعلیٰ محمودعلیٰ نے کہاکہ حکومت نے اردو کی ترقی کے لیے اچھا بجٹ مختص کیاہے۔
حیدرآباد کے ابھرتا ہوئے فنکارسکندرعلیٰ نے افتتاحی تقریب کے بعد اپنے فن کامظاہرہ کیا۔ان کی غزلوں کو نائب وزیراعلیٰ محمود علی اورعوام نے کافی بہت پسند کیا۔ڈائرکٹرہری کرشنا نے کہاکہ اردوکے فروغ کے لیے یہ پروگرامس اچھا ذریعہ ہے اور ڈپارٹمنٹ کی محنت کی وجہ سے ایک ماہ طویل یہ اردوجشن منایاجارہا ہے۔اس تیس روزہ سلام تلنگانہ پروگرامس میں غزل‘قوالی‘ صوفی سنگیت‘ مزاحیہ مشاعرہ ‘کامیڈی شواوردیگرپروگرامس میں حیدرآباد کے فنکار اور انجمنیں حصہ لیکر اپنے فن کامظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے محبان اردو سے زیادہ سے زیادہ شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنا نے کی اپیل کی۔
اس موقع پرتسنیم جوہر‘خان اطہر ‘ثروت حسین‘شبیر خان اورعوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈپارٹمنٹ آف لنگویجس اینڈ کلچر کی جانب سے تیس روزہ سلام تلنگانہ اردوپروگرامس کے تحت منگل سترہ اپریل کو شام ساڑھے چھ بجے مشہور فنکار سنگیتا مترا غزل پیش کریں گی اور مشہور گروپ ساجدہ بندہ نوازی اورپارٹی کی جانب سے قوالی پروگرام پیش کیاجائے گا۔ عوام سے زیادہ سے زیادہ ان دونوں پروگراموں میں شرکت کی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خواہش کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں۔