Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
ناپائیدار ہیں اہل دنیا سب سے رشتہ توڑ - مضامین ڈاٹ کام

ناپائیدار ہیں اہل دنیا سب سے رشتہ توڑ 

حبیب بدر

ناپائیدار ہیں اہل دنیا سب سے رشتہ توڑ
دنیا سے رشتہ توڑ دے رب سے رشتہ جوڑ

…

بہت رونا پڑا ہے غیروں کو دل دے کر مجھے
خود پاس رکھ اسے اب نہ دل سے رشتہ جوڑ

…

صبر ہی دوائے دل ہے شکشت خوردہ دلوں کیلئے
صبر کر لے پیارے نہ صبر سے رشتہ توڑ

…

پیکر دردوالم ہونے کی اگر ہو تڑپ
آمحفل یار میں بے وفا سے رشتہ جوڑ

…

بہت صحراءنوردی کی ہے تلاش یار میں بدر
صحراء نوردی چھوڑ دے ایک در سے رشتہ جوڑ

تبصرے بند ہیں۔