نظم
ایس ایم حسینی
کیا بیکار میں بحث کی جائے!
اور آخر کیوں؟
آؤ!
وقت کا بہتر استعمال کرتے ہیں،
کیونکہ تم یقینا!
اتنی دیر میں
ایک خوبصورت پینٹنگ میں
رنگ بھر سکتی ہو اور
دیوار کا اکھڑا ہوا پلستر
چھپا سکتی ہو!
اور میں دو پیالی چائے گٹک کر
اسی قلم کی پرانی روشنائی سے
جو تم نے
میرے پُوروں کے حوالے کیا تھا،
کاغذ کے کورے پَنّوں پر
نئے جذبے سے
نئے خیالوں کو
نئے عناوین کے ساتھ
نیا روپ دے سکتے ہیں،
آؤ ہم دونوں
وقت کا صحیح استمعال کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں۔