نعتِ رسولِ اکرم صلی الله عليه وسلم
مولانا شہنواز عالم رضوی
(کلکتہ)
رد نہیں ہوتی کبھی، احمد مختار کی بات
بات ہے رب کی یقیناََ شہ ابرار کی بات
…
کیا غرض ہم کو کریں تیر کی، تلوار کی بات
ہم مسلمان ہیں، کرتے ہیں سدا پیار کی بات
…
رحمت و نور کی برسات کا ہوتا ہے نزول
محفلِ ذکر میں جب ہوتی ہے سرکار کی بات
…
زلف واللیل ہے مازاغ ہیں آنکھیں ان کی
پڑھیے قرآن میں سرکار کے رخسار کی بات
…
ایسے داتا ہیں عطا کرتے ہیں جو بھی مانگے
میرے سرکار نہیں کرتے ہیں انکار کی بات
…
مدحتِ شاہِ امم کیجئے ہر دم عالم
ہوگی پھر چاروں طرف آپ کے اشعار کی بات
تبصرے بند ہیں۔