افتخار راغبؔ
کون ہے شہ کا مصاحب دیکھنا
اور پھر حفظِ مراتب دیکھنا
…
اہلِ دل کی گر حکومت آگئی
عشق ہو جائے گا واجب دیکھنا
…
کس طرح چشمِ محبت چھوڑ دے
آس کی کھڑکی کی جانب دیکھنا
…
آئنے میں مسکراہٹ کی لکیر
کون ہے دل سے مخاطب دیکھنا
…
دیکھنا ہے کام آنکھوں کا مگر
دیکھنا کیا ہے مناسب دیکھنا
…
اک حسیں پیکر سراپا التفات
کیا کسی مورت کو راغبؔ دیکھنا
تبصرے بند ہیں۔